خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 559
خطبات طاہر جلد 16 559 خطبہ جمعہ 25 / جولائی 1997ء کی تائید میں ظاہر ہو چکا ہے اور رونما ہورہا ہے اور اس کے نتیجے میں انشاء اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک عض انقلاب بر پا ہو گا اور پہلے سے بڑھ کر ہو گا۔فرماتے ہیں: وو ” میرے لئے سلامتی ہے اور وہ سلامتی جو خدائے قادر کے حضور میں سچائی کی نشست گاہ میں ہے۔اب یہاں یا درکھئے قل لــی سـلام فــی مقعد صدق عند ملیک مقتدر سلام کا لفظ خصوصیت سے مجھے گزشتہ چند سالوں میں الہام کے طور پر عطا کیا گیا۔السلام علیکم کے الفاظ بار بار دہرائے گئے اور تجھ پر سلامتی یعنی ساری جماعت پر سلامتی جو میرے ساتھ ہے اس کے الفاظ خدا تعالیٰ نے خصوصیت کے ساتھ مجھے عطا کئے۔اسی سال وہ نشان بھی دیکھا گیا کہ ایک سلام کی بجائے میں نے دو سلام کہے تھے اور بیچ کا عرصہ کلیۂ غائب ہو گیا اور جب مجھے یاد کرایا گیا کہ میں سلام پھیر چکا تھا تو مجھے بالکل یاد نہیں رہا۔تمام تر ذہن سے اور دل سے درمیانی عرصے کے نقوش مٹ چکے تھے اور یہ بھول کے نتیجے میں نہیں ہوا کرتا۔جب ایک شخص بھول کر کوئی حرکت کرے اور سبحان اللہ کے ذریعے یا بعد میں اسے بتایا جائے تو یقینا وہ غلطی کو محسوس کرتا ہے اور جانتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے لیکن یہ کہ بیچ کا عرصہ اس طرح مٹ جائے جیسے انسان کا اس وقت وجود ہی نہیں تھا اور بتانے اور یاد کرانے کے باوجود یاد نہ آئے کہ میں نے پہلے بھی سلام پھیرا تھا، یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے میں سمجھتا ہوں کہ نشان کے طور پر ظاہر ہوا تھا اور اسی سال کے انعامات میں جب میں نے قل لی سلام کے لفظ کو پڑھا تو میں سمجھتا ہوں کہ اسی 1897 ء کے سال کی برکت تھی جو یہ سلام دوبارہ میں نے کہا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سلام ہے جو خدا کی طرف سے آپ کو پہنچا جسے اس سال دہرایا جا رہا ہے۔اس لئے نہ میری کوئی حیثیت ہے نہ ہم سب کی انفرادی طور پر کوئی حیثیت ہے بلکہ یہ سلامتی وہی ہے جو مسیح موعود پر اترتی رہی اور آج پھر ہم پر دوبارہ اتر رہی ہے لیکن اس بات کو نہ بھولیں: ان الله مع الذين اتقوا و الذين هم محسنون ، اللہ ہمارے ساتھ ہے یہ کہنا تو آسان ہے اور جب یہ کہہ کر اس مضمون میں آگے قدم بڑھاتے ہیں تو پھر اس کی مشکلات بھی دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن وہ مشکلات بھی خود اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے حل کرتا چلا جاتا ہے۔فرمایا ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون كه اللہ متقیوں کے ساتھ ہے جو احسان کرنے