خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 538
خطبات طاہر جلد 16 538 خطبہ جمعہ 18 / جولائی 1997 ء جلسہ سالانہ میں آگیا ہے جہاں اس کو نہیں آنا چاہئے تھا اس لئے اب اس کو وہیں رہنے دو یہ بات درست نہیں ، یہ اور بات ہے۔نظام جماعت کا فرض ہے کہ حفاظت کا انتظام بھی کرے اور ایسے لوگوں پر آنکھ رکھے جن کے متعلق احتمال ہے کہ وہ شرارت کی خاطر آئے ہیں پس ایسے موقع پر آپ کو کیا کرنا چاہئے۔اس سلسلہ میں پہلے بھی میں ہدایات دے چکا ہوں۔ایسے موقع پر جو انتظام ہے حفاظت کا اس کو چاہئے کہ موبائل فورس رکھے۔موبائل فورس کا مطلب ہے کہ جو مختلف جگہوں پر پھر سکتے ہوں وہ ڈنڈے بن کر جگہ جگہ حفاظت کے لئے نہ کھڑے ہوں۔کثرت کے ساتھ ایسے آدمی ہونے چاہئیں جن کے ساتھ بچے بھی ہوں، بڑے بھی ہوں، جو کھلے پھرنے والے لوگ ہوں اور ان کا کام یہ ہے کہ ایسے شخص کو دیکھیں تو اس کے ساتھ پھر ضرور کسی آدمی کو بیٹھا ئیں اور پھر انتظامیہ سے پوچھیں کہ یہ صورت ہے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔زبر دستی اس کو اٹھا کر باہر کرنا، شور بھی ڈالا جاسکتا ہے وہ کہہ سکتا ہے کہ کیا حرکت کر رہے ہو۔دیکھنے والے بغیر جانے کہ کیا بات ہے یہ تاثر لیں کہ دیکھو یہاں تو بڑی زیادتی ہوتی ہے۔تو حکمت کے ساتھ حفاظت کا فرض پورا کرتے ہوئے اس کے اوپر کسی نگران کو مقرر کرتے ہوئے پھر آپ انتظامیہ سے رابطہ کریں اور بڑے افسر سے پوچھیں وہ آپ کو بتا سکتے ہیں لیکن بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ آنے والا پہچانا نہیں جاتا۔مختلف آنے والوں کی شکلیں مختلف ہیں بعض پیدائشی احمدی ہیں لیکن اپنی مونچھوں کے لحاظ سے یا اپنے طور طریق سے وہ بڑے دبنگ انسان دکھائی دیتے ہیں جیسے اب بس کر گزریں گے اور ان کے پیچھے پیچھے لوگ بھاگ رہے ہوتے ہیں کہ پتا نہیں کیا کر دکھائیں گے۔اس لئے میں نے آپ کو توجہ دلائی ہے کہ ان کے متعلق رابطہ کرنا ضروری ہے کیونکہ جو افسر اعلیٰ ہے وہ پتا کر لیتا ہے اور آپ کو سمجھا دے گا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ خدا کے فضل سے اپنا احمدی ہے اس قسم کے بھی احمدی ہوتے ہیں اور ہر قسم کے احمدیوں سے رابطہ رکھنا ہو گا لیکن بعض دفعہ واقعہ ایسے دکھائی دیتے ہیں جن کے متعلق کوئی گواہی نہیں۔اس لئے یہ بہت ہی اہم امر ہے کہ حفاظت کے نظام میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کھڑے پہرہ داروں کی بجائے زیادہ سے زیادہ چلنے پھرنے والے عام طور پر پہرہ داروں کے طور پر شناخت نہ کئے جانے والے لوگ زیادہ ہونے چاہئیں۔عام پھریں اور ان کے لئے بلوں کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ان کے پاس ایسے پاس ہونے چاہئیں جو اگر ا نتظام رو کے تو دکھا دیں کہ ہم خاص حفاظت کے انتظام پر مقرر ہیں لیکن فری موبائل