خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 438 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 438

خطبات طاہر جلد 16 438 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء دے گئے وہ تو ہم ختم کر بیٹھے ہیں اب اور لائیں۔چنانچہ جن بچوں کو کہانیوں کی عادت پڑتی ہے وہ ختم ہوتے ہی پھر لائبریری پہنچتے ہیں پھر ختم ہوتے ہی پھر لائبریری پہنچتے ہیں۔تو آپ کی مرکزی لائبریری میں آنے والوں کی تعداد بھی بڑھے گی اور ان کو پتا ہوگا کہ اب ہم نے کہاں مدد کے لئے پہنچنا ہے۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ اس طریق پر اس چھوٹی سی لائبریری کو خدا تعالیٰ برکت دینے لگ جائے گا اور ابتدا میں بڑی بڑی لائبریریاں نہ بنائیں یہ میں سمجھا رہا ہوں آپ کو۔بنانی ضرور ہے مگر چھوٹی بنائیں کیونکہ مجھے پتا ہے، مجھے سالہا سال کا تجربہ ہے کہ جہاں بھی ان باتوں کو نظر انداز کر کے بوجھ تو فیق سے بڑھاو ہیں نظام ٹوٹ گیا اور اکثر یہ ٹوٹے بکھرے ہوئے نظام پھر بعد میں دکھائی دیتے ہیں۔ہم نے فلاں جگہ بھی کام شروع کیا تھا کچھ فائدہ نہیں ہوا، فلاں جماعت نے کام شروع کیا تھا اب نہیں رہا۔مگر اگر خدا تعالیٰ کے نظام کو آپ پکڑیں گے تو یہ ہو نہیں سکتا کہ کام اپنے آپ کو آگے نہ بڑھائے۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے کوئی تاجر چھوٹی سی پھیری سے کام لیتا ہے مگر توفیق کے مطابق، توفیق سے بڑھ کر نہیں اٹھاتا مگر جو اٹھاتا ہے وہ اپنے لئے اور سامان پیدا کرتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ چھوٹی سی پھیری ایک چھوٹی سی دکان میں بدل جاتی ہے، چھوٹی سی دکان بڑے کاروبار بننے لگ جاتی ہے۔مگر وہ جاہل جو قرضے لے لے کر شروع میں بڑی دکان کی بات کرتے ہیں میں نے تو اکثر ان کی عمریں گلتی دیکھی ہیں کہ وہ پھر جائیداد میں بھی بیچیں تو قرضے نہیں اترتے۔تو لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا کا ایک یہ بھی مضمون ہے جو آپ سب کو سمجھنا چاہئے کہ خزائن جو آپ بانٹ رہے ہیں ان خزائن میں دنیا کے خزائن بھی ہیں ان کے ساتھ بھی یہی سلوک ہے۔آپ اپنی معیشت کا اتنا بوجھ اٹھا ئیں خواہ وہ تھوڑا ہومگر ہو اتنا جو اٹھا سکتے ہوں اور یادرکھیں کہ اگر خدا کے حکم کے مطابق آپ نے ایسا کیا ہوتو اللہ تعالی وسعت کو ضرور بڑھایا کرتا ہے۔ہو نہیں سکتا کہ نہ بڑھائے اور جو حض اللہ کی خاطر کرتا ہے اس کو غیبی مدد بھی ملتی ہے دیکھتے دیکھتے برکتیں ملنی شروع ہو جاتی ہیں مگر دل صاف اور پاک ہونا چاہئے۔اگر نیت میں کہیں گند آگیا تو پھر وہ گند آخر تک ساتھ چلے گا آپ کے کسی کام میں برکت نہیں رہنے دے گا۔پس تبلیغ کی طرف توجہ میں جو ایک اور نکتہ آپ کو سمجھانے والا تھا وہ یہی تھا مگر اس کے بہت سے پہلو ہیں جن پر مزید روشنی ڈالنی ہوگی۔اگر خدا نے توفیق دی تو اس سفر کے درمیان خطبات میں یا