خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 439 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 439

خطبات طاہر جلد 16 439 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء پھر بعد میں واپس آکر انشاء اللہ اس مضمون کو میں پھر پکڑوں گا۔اب میں اجازت چاہتا ہوں یہ یاد دلاتے ہوئے کہ اپنے لئے دعائیں ضرور کریں۔دعاؤں سے سارے کام آسان ہو جاتے ہیں کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔بسا اوقات انسان بڑی مصیبت میں مبتلا بیٹھا ہوتا ہے کہ اس کا حل نظر نہیں آ رہا، اس کا حل نظر نہیں آ رہا۔اگر واقعہ توجہ خدا کی طرف ہو اور دعا کی طرف مائل ہو تو ساری مشکلیں دیکھتے دیکھتے آسان ہو جاتی ہیں۔پتا ہی نہیں لگتا کہ یہ مشکلیں گئی کہاں اور اگر خدا کی طرف توجہ نہ ہو تو جو آسان کام ہیں وہ بھی مشکل ہوتے چلے جاتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ: قادر ہے وہ بار کہ ٹوٹا کام بنا وے بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے ( در شین اردو : 162) اگر دعا کریں گے تو بسا اوقات اللہ کے فضل سے بھاری اکثریت میں آپ دیکھیں گے کہ ٹوٹے کام بن جائیں گے اور اگر دعا سے احتراز کریں گے تو : بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے“