خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 422
خطبات طاہر جلد 16 422 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء بھی، پھر پیغام فونوں کے ذریعے بھی ملے اور بعض جماعتوں کے نمائندے پہنچے اور ان سب نے بلا استنشی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس خطبے سے پہلے جہاں تک ہماری توجہ کا تعلق ہے بہت سے خلاء تھے جس طرف نظر نہیں جایا کرتی تھی اور ان خلاؤں کی موجودگی میں تیز رفتاری سے کام آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔اب اس خطبے کو سن کر ہم نے فوری طور پر توجہ کی ہے تو اب محسوس ہوا ہے کہ بہت بڑا کام ہے، یعنی توجہ دینا بھی ایک بہت بڑا کام ہے اس توجہ کے بہتر نتائج پیدا ہونا یہ بعد کی باتیں ہیں۔چنانچہ بعض نے لکھا ہے کہ ہم نے اس خطبے سے جو نوٹس تیار کئے ، تو آپ کے ذہن میں تو شاید یہ نہ ہوں کہ آپ کتنی باتیں کہہ گئے ہیں، مگر جب ہم نے نوٹس تیار کئے ہیں تو پتا چلا کہ پورا بھاری پروگرام ہے جس کے لئے ہمیں ہمہ تن ہمہ وقت مصروف ہونا ہوگا اور اللہ کے فضل سے ہم ہورہے ہیں اور ہو چکے ہیں۔اس پہلو سے بعض لجنات کی رپورٹیں بہت ہی خوشکن ہیں اور بہت دلچسپ بھی۔وہ کہتی ہیں کہ ہم نے نو مبائعات کی طرف پہلے ویسی توجہ نہ دی تھی جیسے اس خطبے میں خصوصیت سے کہا گیا ہے کہ ان کو فوری طور پر داعی الی اللہ بناؤ یعنی جو خواتین ہیں ان کو داعیات الی اللہ بناؤ۔تو اس ایک ہفتہ کے اندر اندر جو یک مجھے کل ملی ہے یا خط جو کل ملا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ اتنی عمدگی کے ساتھ نومبائعات نے تحریک میں حصہ لیا ہے کہ وہ لجنہ کی صدر لکھتی ہیں کہ بہت سی جگہوں وہ پرانی پیدائشی احمدی خواتین سے آگے بڑھ گئی ہیں اور اپنے گرد و پیش میں انہوں نے ایک تہلکہ مچا دیا ہے اور بڑے زور سے آواز اٹھا رہی ہیں کہ اگر تم نے جینا ہے، اگر زندہ رہنا ہے تو آ واحمدیت کے پیغام کی طرف آؤ ور نہ دنیا میں اور کوئی زندگی نہیں ہے۔پس اس قسم کے جو خطوط مل رہے ہیں اور جیسا کہ اس صدر لجنہ نے جو بڑی حکمت سے کام کرنے والی ہیں اعداد و شمار سے ثابت کیا ہے، صاف پتا چل رہا ہے کہ اس میں کوئی فرضی باتیں نہیں بعینہ حقیقت کی باتیں کی جارہی ہیں اور ٹارگٹس ہر طرف مقرر کر دیئے گئے ہیں اور آخر پر ان کا یہ فقرہ توجہ کے قابل ہے، بہت سے پوائنٹس ہیں جو میں تفصیل سے یہاں بیان نہیں کرسکتا، مگر آخر یہ کہتی ہیں کہ جو آپ نے اصلاح وارشاد کے متعلق لائبریری، یعنی آڈیو وڈیو ٹیسٹس وغیرہ کی ، بنانے کے لئے کہا تھا اس کی طرف بھی اب ہم بھر پور توجہ دے رہی ہیں۔چنانچہ آخر ستمبر تک انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے دفاتر کو جو اصلاح وارشاد سے تعلق رکھتے ہیں بارود اور اسلحہ سے پوری طرح بھر دیا جائے گا۔آج کے بعد