خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 421
خطبات طاہر جلد 16 421 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء ہر جگہ اپنی توفیق کے مطابق کام شروع کریں۔اگر دعا کریں گے تو بسا اوقات اللہ کے فضل سے ٹوٹے ہوئے کام بن جائیں گے (خطبہ جمعہ فرمودہ 13 / جون 1997ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: انشاء اللہ کل میرا ایک بیرونی سفر ہے اور اس کے غالباً تین ہفتے تک میں پھر واپس یہاں آؤں گا۔اس سلسلے میں جماعت انگلستان کو خصوصیت کے ساتھ یہ تحریک ہے کہ جن نیک کاموں پر میں آپ کو جاری کر کے جارہا ہوں ان کو جاری رکھیں اور میری عدم موجودگی کا وہ احساس نہ ہو جو کام میں سستی پیدا کرتا ہے بلکہ عدم موجودگی کا احساس بسا اوقات محبت کرنے والوں کے درمیان ایک غم کا جذ بہ پیدا کرتا ہے جو غم کو ابھارتا ہے کم نہیں کیا کرتا۔پس پہلا پیغام تو آپ کو یہ ہے یا آخری پیغام جانے سے پہلے کا کہ اس عرصے میں ان سارے کاموں کو جن کی طرف گزشتہ خطبے میں توجہ دلائی تھی جاری رکھیں اور محنت اور خلوص اور محبت کے ساتھ اس رنگ میں جاری رکھیں کہ جب میں واپس آؤں تو کچھ بہتر دیکھنے میں نظر آئے محسوس ہو کہ فرق پڑ چکا ہے اور یہ جماعت وہ نہیں رہی جو اس سے پہلے تھی یعنی نیکیوں میں بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔در حقیقت یہی پیغام دنیا کی سب جماعتوں کو بھی ہے اور یہ میں بہر حال ضروری سمجھتا ہوں کہ جماعت کے Response یعنی جماعت نے جو ردعمل دکھایا خطبے کا اس کے متعلق عمومی خوشنودی کا اظہار کروں۔اس قدر تیزی سے مجھے ہر طرف سے دنیا سے خط ملے ہیں فیکسز کے ذریعے