خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 385 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 385

خطبات طاہر جلد 16 385 خطبہ جمعہ 30 مئی 1997ء کی بھی کوئی حفاظت حاصل نہیں۔ہر جگہ ہمیں ملیا میٹ کیا جاسکتا ہے، ہماری کوئی طاقت نہیں۔جو پہلی نصیحت ہے وہ یہ ہے کہ ہم ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہمیں دنیا کی طاقتیں ملنے والی ہیں مگر ان طاقتوں سے میں خوف کھا رہا ہوں۔ان کو اس طرح حرص کی نظر سے نہیں دیکھ رہا جیسے آپ کے ذہن میں خیال ہوگا کہ ہم بعض ملکوں میں طاقت حاصل کر لیں گے۔مجھے ان طاقتوں سے ڈر ہے کہ کہیں ان طاقتوں کے سہارے نہ ڈھونڈنے لگیں۔کہیں آپ کے دماغ میں یہ کیڑا نہ داخل ہو جائے کہ اب تو ہم اتنے طاقتور ہو گئے ہیں ، حکومتیں ہمارے ساتھ ہیں اب ہمیں کیا پرواہ ہے۔تو وہ وقت ہے سر جھکانے کا ، وہ وقت ہے خدا کی توحید کے گانے گانے کا۔وہ وقت ہے کہ خدا کے حضور ہم سجدہ کریں اور انکار کر دیں ان طاقتوں کا جو بظاہر آپ کے لئے ہی قائم کی گئی ہیں۔ان معنوں میں انکار کر دیں کہ اے خدا ہمیں ان پر کوئی بھروسہ نہیں۔جب یہ نہیں تھیں اس وقت تو نے ہمیں یہاں پہنچایا ہے تو نے ہمیں بڑھایا ہے اب یہ ہیں تو ان کے ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہم تیرے بندے ہیں تیرے ہی رہیں گے۔پس ان طاقتوں کو اور جھکا اپنی توحید کے سامنے، یہ تیری شان ہے۔مگر ہمارے دماغ میں ایک ذرہ بھی اس تکبر اور غرور کا کیڑا نہ گھنے دے کہ ہم سمجھیں کہ اب تو فلاں ملک بھی احمدی ہو گیا ہے اور فلاں ملک بھی احمدی ہو گیا ہے اب ہم دیکھیں گے کوئی ہماری مخالفت کیسے کرتا ہے۔یہی ملک جو احمدی ہوں گے ان سے خطرات درپیش ہوں گے۔یہاں سیاست اور مذہب کے آپس کے توازن میں کئی مسائل اٹھ کھڑے ہوں گے۔خلافت سے ان علاقوں کے تعلق کے سلسلے میں کئی مسائل در پیش ہوں گے اور بہت الجھنیں ہیں ان سے ہمیں گزرنا ہے اس لئے یہ خیال کہ ہمارا کوئی ایسا راستہ ہے جس کے بعد پھر سیدھا سادھا دور کے ستھرا رستہ شروع ہو جائے گا اور رستے کے مشکلات کے پتھر ہٹادئے جائیں گے یہ بالکل غلط خیال ہے۔یاد رکھیں خدا کی راہ میں مشکلات آپ کی حفاظت کرتی ہیں اگر یہ مشکلات نہ ہوتیں تو آج سے بہت پہلے آپ فنا ہو چکے ہوتے۔وہ مشکلات ہی ہیں جن کی آنکھوں کے سامنے دکھائی دینے سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ کو اس طرح ظالمانہ طور پر دیکھتی ہیں گویا آپ کو کھا جائیں گی۔یہی مشکلات اور ان کا یہ رویہ ہے جو آپ کو خدا کی طرف جھکنے پر مجبور کرتا ہے آپ اس کی طرف دوڑتے ہیں۔پس یہ آپ کی حفاظت کر رہی ہیں آپ کو تقویٰ عطا کر رہی ہیں۔آپ کو مزید ترقیات ان