خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 373
خطبات طاہر جلد 16 373 خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء احمدیہ کی عالمیت قائم رہے گی۔یہ مٹادیں تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔اس پہلو سے جب میں نے آپ کو پیغام دیا کہ آپ کثرت سے یہاں لوگوں کو احمدی بنائیں تو یہ مراد تھی کہ ان معنوں میں احمدی بنائیں کہ آئندہ جو صدی پوری ہونے والی ہے اس میں میری خواہش ہے کہ جرمن جماعت احمدیہ جس میں ہر قسم کے مسلمان یعنی ہر قسم کے انسان مگر ایک قسم کے مسلمان موجود ہوں گے جرمن بھی ہوں گے افریقن بھی ہوں گے امریکن بھی یہاں بستے ہیں، یہاں یورپ کے مختلف لوگ ہیں، مسلمان ممالک سے آئے ہوئے مختلف لوگ ہیں، مشرق بعید کے مختلف لوگ ہیں، سیلونی ہیں اور بنگلہ دیشی ہیں، چینی، جاپانی سب قسم کے لوگ آج آپ کو جرمنی میں دکھائی دیتے ہیں توحید میں ان کو پرودیں، ایک بنادیں اور پھر یہ سارے اپنے اپنے دائرے میں توحید کے علم بردار بن کر لوگوں کو آواز دیں اور اس طرف بلائیں جس طرف آنحضرت مہ نے بنی نوع انسان کو بلایا تھا۔قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَااے محمدا تجھے اب یہ حق ہے تو میرا ہو چکا ہے تو ایک ہو گیا ہے میری ذات میں کھویا گیا ہے اس لئے تجھے میں مقرر کرتا ہوں کہ تمام دنیا میں اعلان کر کہ آؤ کیونکہ میری طرف آنا اس خدا کی طرف آتا ہے۔لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ جس کے پاس آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔پس کوشش یہ کریں کہ جو صدی کا سال ہے اس سال میں آپ سب مل کر کم سے کم ایک لاکھ احمدی پورا کریں اور یورپ میں اس پہلو سے آپ پہلا ملک ہوں گے جس نے ایک سال میں خدا تعالیٰ کے مختلف قوموں سے، زبانوں سے تعلق رکھنے والوں کو ایک ہاتھ پر باندھا ہے اور آپ کے لئے ممکن ہے یہ۔جو آثار مجھے دکھائی دے رہے ہیں ہر گز نا ممکن نہیں بلکہ بعید نہیں کہ اس سے بھی بہت زیادہ اللہ آپ کو عطا فرمائے۔پس ایک تو توحید کا یہ جلوہ دکھا ئیں دوسرا مسجدوں کی تعمیر کی طرف توجہ دیں کیونکہ مسجدوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ و اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ أَحَدًا (الجن : 19 ) کہ مسجدیں بناؤ گے تو یہ پیغام بھی عام ہو گا یہ وہ گھر ہے جہاں خدا کے سوا کسی کو نہیں بلایا جارہا اس کے سوا اور کوئی وجود نہیں ہے جس کی عبادت کی طرف بلایا جاتا ہو۔پس اس پہلو سے میں نے سومساجد کا اعلان کیا تھا کہ آپ کوشش کریں آپ کو اس صدی