خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 362
خطبات طاہر جلد 16 362 خطبہ جمعہ 23 رمئی 1997ء آنحضرت ﷺ کا تعلق ہے آپ نے توحید کے سارے مناظر بنی نوع انسان کے سامنے کھول دیئے اور اس پہلو سے قرآن کریم خود ایک بے مثل کتاب ہے جس کی کوئی اور مثال دنیا کی الہی کتب میں دکھائی نہیں دیتی یعنی صفات باری تعالیٰ کو قرآن کریم اسی طرح درجہ بدرجہ پیش فرماتا ہے وہ صفات جن کا مخلوق سے تعلق ہے اور ہر مخلوق سے تعلق ہے اس کے بغیر مخلوق ہے ہی کو ئی نہیں۔اب یہ بہت تفصیلی مضمون ہے جس کی بحث کی تفصیل کی گنجائش نہیں ہے مگر اتنا آپ یاد رکھیں کہ کوئی بھی چیز اٹھا کے دیکھ لیں مادی چیز ہو معمولی سے معمولی ہو، مٹی اس کو کہہ دیں مگر مٹی کی بھی کچھ صفات ہیں اور وہ صفات ہر دوسری مخلوق میں موجود نہیں ہیں کچھ مٹی کی ہیں کچھ دوسری مخلوقات کی بھی ہیں۔وہا دیکھ لیجئے لوہے کی اپنی کچھ صفات ہیں اگر ان صفات کولو ہے سے جدا کریں تو لوہا ختم ہے اس کا کوئی وجود باقی نہیں رہتا۔تو مٹی اٹھالیں، پانی دیکھ لیں، دنیا کی کوئی مادی چیز جس تک روز مرہ آپ کی رسائی ہے اس کو پکڑ کر اس پر غور کر کے دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے یہ دیکھ کر کہ وہ وجو دصرف صفات سے تعلق رکھتا ہے صفات کو مٹاد و تو وجود غائب۔پس صفات کے مٹنے کا نام ہی عدم ہے لیکن عدم ہمیشہ خدا کی ذات میں ختم ہوتا ہے، الگ اپنی ذات میں نہیں ملتا۔اس کا نام Singularity ہے یعنی سائنسدان جس کو وحدانیت کہتے ہیں وہ یہ مراد ہے ان کی کہ کوئی عدم ایسا انہیں جو حقیقہ کا لعدم ہو جائے۔جہاں تک بیرونی سوچوں کا تعلق ہے، جہاں تک بیرونی آنکھوں کا تعلق ہے، بیرونی کانوں کا تعلق ہے، حواس خمسہ کا تعلق ہے، کوئی چیز ایسی ہے جو عدم ہو چکی ہے ہمیں کچھ علم نہیں مگر اس عدم کے اندر اس کی صفات غرق ہو جانے میں ایک ایسی طاقت موجود ہے جو پھر اسے اچھال کر وجود بخش سکتی ہے اور یہی Singularity ہے جو ساری کائنات پر حاوی ہے اس میں کوئی بھی استثناء نہیں ہے۔پس آج کے زمانے میں جب لوگ یہ باتیں کرتے ہیں کہ دنیا کو کیسے اکٹھا کیا جائے گا۔دنیا تو مختلف شکلوں میں بٹی ہوئی ہے چینیوں کی اور شکل، جاپانیوں کی اور شکل، جرمنوں کی اور شکل، انگریزوں کی ان سے کچھ مختلف اور پھر افریقنوں کی شکلیں ہیں اپنے اپنے ملک، اپنی اپنی قوم سے تعلق رکھنے والی شکلیں، الگ الگ شکلیں ہیں اور عربوں کی ایک شکل ہے، یہودیوں کی ایک شکل ہے۔پھر ان کی زبانیں الگ الگ ہیں پھر ان کی تہذیبیں الگ الگ ہیں۔تو ان سب کو کیسے ایک ہاتھ پر اکٹھا