خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 358
خطبات طاہر جلد 16 358 خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء صلى الله ایک سے زیادہ آیات ہیں مگر سورۃ اعراف کی ایک 159 ویں آیت ہے یہ، اس میں آنحضرت میر کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ارشاد ہے کہ یہ اعلان عام کر دے قُل کہہ دے يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعًا اے بنی نوع انسان میں تم سب کی طرف، تمام تر کی طرف اللہ کا رسول بنا کے بھیجا گیا ہوں۔اس خدا کا رسول، اس اللہ کا رسول مجس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور وہی ہے جو مارتا ہے۔فَامِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي۔پس اس اللہ پر ایمان لے آؤ۔وَرَسُولِهِ اور اس کے رسول پر جو النَّبِيِّ الْأُمِّي ہے ایسا نبی ہے جس کو دنیا میں کسی نے دین اور سیادت کے معاملات نہیں پڑھائے۔تمام دنیا کو تعلیم دینے کے لئے اللہ نے ایک ایسے انسان کو منتخب فرمایا ہے جس نے دنیا سے کچھ نہیں سیکھا۔يُؤْمِنُ بِاللهِ وَكَلِمَتِه وه صرف اللہ پر ایمان لاتا اور اس کے کلمات پر ایمان لاتا ہے۔وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اور تم اس کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔یہ توحید باری تعالیٰ کا اعلان ہے جو عالمی اعلان ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی توحید آنحضرت مے کی وساطت سے تمام دنیا پر چھاتی ہے اور سب دنیا کو ایک ہاتھ پہ جمع کرتی ہے۔یہ وہ اعلان ہے جس کی روشنی میں میں آج کے مضمون کو آگے بڑھاؤں گا۔سب سے پہلے تو میں یہ بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ آج تمام دنیا میں توحید سے بڑھ کر اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک توحید ہے جو تمام عالم کے اختلافات کو مٹا سکتی ہے۔ایک تو حید ہی ہے جو تمام عالم کے رنگ ونسل اور قوموں اور جغرافیاؤں کے اختلافات کو دور کر سکتی ہے اس کے سوا اور کوئی نظریہ نہیں جو انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرے۔تو حید کو آپ عالمی مسائل سے الگ کر لیں تو تمام قومیں اپنے اپنے دائرے میں بکھر جائیں گی۔ہر رنگ الگ الگ اور جدا جدا ہو جائے گا۔ہر زبان تفریق کے لئے استعمال ہوگی اور ہر قوم کا اپنا ایک تشخص ہوگا جو اپنے تشخص کے گردگھومے گی اور اپنے تشخص کی ہی وفا کرے گی۔تمام عالم کے ایک ہاتھ پر جمع ہونے کا کوئی تصور ممکن ہی نہیں ہے جب تک اس عالمی تو حید کا اعلان نہ کیا جائے جس کا اس آیت کریمہ میں اعلان فرمایا گیا ہے اور اسی توحید کے ذریعے آنحضرت ﷺ کو یہ ارشاد ہے کہ سارے عالم میں یہ اعلان کرو کہ میرے ہاتھ پر اب تمہیں اکٹھا کیا جانا ہے۔تمام عالم میں سے مجھے