خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 357
خطبات طاہر جلد 16 357 خطبہ جمعہ 23 مئی 1997ء آج اگر قومیتوں کو مٹانے والی کوئی طاقت ہے تو وہ توحید کی طاقت ہے۔اس کے سوا اور کوئی طاقت نہیں ( خطبه جمعه فرموده 23 رمئی 1997ء بمقام بیت باد کر وکس ناخ۔جرمنی) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ پھر فرمایا: (الاعراف: 159) آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کی مجلس خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور اس اجتماع میں بعض ایسی نصیحتیں میں کرنی چاہتا ہوں جن کا درحقیقت تو گل عالم کی جماعتوں سے تعلق ہے لیکن اس اجتماع کے حوالے سے وقت ایسا آرہا ہے جس کے نتیجے میں مجھے بہر حال یہ اعلان کرنا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ آج اگر یہ اعلان ہو تو بہتر ہے۔اس اعلان کا تعلق تو حید باری تعالیٰ سے ہے اور توحید کے دو مظاہر ہیں جو اس وقت میرے پیش نظر ہیں یعنی دونوں حوالوں سے میں آج کے خطبہ میں جماعت کو چند نصیحتیں کروں گا۔پہلے تو اس ایک آیت کا جو بڑی آیت ہے اور ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے