خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 355
خطبات طاہر جلد 16 355 خطبہ جمعہ 16 مئی 1997 ء آج جماعت احمدیہ کو ضرورت ہے کثرت کے ساتھ نفس مطمئنہ پیدا کرنے والوں کی کیونکہ ان کو ، جماعت احمد یہ کو، اس کے بڑے چھوٹوں ، بچوں تک کو بھی اگر نیکیوں پر نفس مطمئنہ نصیب ہونا شروع ہو جائے تو لازم ہے کہ یہ جماعت دنیا پر غالب آکر رہے گی کیونکہ بالآخر نفس مطمئنہ ، غیر مطمئنہ نفس پر ضرور قدرت رکھتا ہے اور اس پر غلبہ پایا کرتا ہے۔ اب چونکہ زیادہ مزید وقت نہیں ہے دوسری بات کا وہ پھر میں آپ سے کرلوں گا لیکن کل کی مجلس میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یہاں جو ٹونے ٹوٹکے وغیرہ اور وظیفے پڑھ پڑھ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا ، اس قسم کے تو ہمات بھی پائے جاتے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ کسی وقت ان چیزوں کا بھی میں توہمات جواب دوں گا سر دست چونکہ وقت ہو چکا ہے، سوا تین ہو گئے ہیں اس لئے اب اس خطبے کو یہاں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں فی الحقیقت نفس مطمئنہ عطا کرنا شروع کر دے۔ کسی کو ایک چھوٹی سی جگہ ، اپنے دل کے ایک چھوٹے سے دائرے میں نفس مطمئنہ نصیب ہوگا اور جب ہوگا تو پھر اسے سمجھ آئے گی کہ نفس مطمئنہ کیا چیز ہے۔ یہ آجائے تو پھر ٹلا نہیں کرتا۔ آجائے تو پھر چھوٹ ہی نہیں سکتا آپ سے ۔ پس جب آپ نیکی سے اتنا پیار کرنا سیکھ لیں گے کہ نیکی آپ کی جان بن جائے اس وقت آپ کو نفس مطمئنہ نصیب ہوگا۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین