خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 319
خطبات طاہر جلد 16 319 خطبہ جمعہ 9 مئی 1997 ء توحید کے دائرے میں سب سے بڑا امن ہے۔خالص عبادت اور اول امسلمین سے تمام دنیا کا امن وابستہ ہے۔خطبه جمعه فرموده 9 مئی 1997ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوْارَ بَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَاَرْضُ اللهِ وَاسِعَةُ إِنَّمَا يُوَفَّى الصّبِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابِ قُلْ اِنّى أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لهُ الدِّينَ وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ پھر فرمایا؛ (الزمر: 11 13) یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا بنیادی طور پر اسی مضمون سے تعلق ہے جو گزشتہ چند خطبات میں چل رہا ہے لیکن اس کے مختلف پہلو مختلف رنگ میں قرآن کریم بیان فرماتا ہے تاکہ سوئے ہوؤں کو جگا دے اور مختلف کروٹیں بدل بدل کر ایک مضمون کو سامنے رکھنے سے بسا اوقات سوئی ہوئی طبیعتیں بیدار ہو جاتی ہیں اور وہ چیزیں جو عام طور پر دکھائی دیتے ہوئے بھی دکھائی نہیں دے رہی ہوتیں اچانک نظر کے سامنے ابھر آتی ہیں۔پس قرآن کریم نے جو نُفَصِّلُ الأبيت (الانعام: 56) کا مضمون بیان فرمایا ہے اس سے یہی مراد ہے کہ ہر مضمون کو اتنے مختلف پہلوؤں