خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 317 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 317

خطبات طاہر جلد 16 317 خطبہ جمعہ 2 رمئی 1997ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میرا بھی تو یہ حال تھا یعنی اور معنوں میں فرماتے ہیں مگر بات وہی ہے کہ مجھے تو کوئی جانتا نہیں تھا، میرے وجود کی بھی کسی کو خبر نہیں تھی اور یہ بے بسی کے عالم میں نہیں بتارہے انبیاء چاہتے ہیں کہ وہ نہ پہچانے جائیں۔انبیاء جنہوں نے نبی بنتا ہو وہ اپنی نیکیاں چھپاتے پھرتے ہیں جس طرح غیر نبی اپنی بدیاں چھپاتے پھرتے ہیں۔مگر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب ان کو خدا تعالیٰ بیدار کرتا ہے بنی نوع انسان کی اصلاح کے لئے تو ان کا جا گنا ایک عالم کا جاگنا ہو جاتا ہے۔ان کے دل کی بے قراری سب عالم کی بے قراری بن جاتی ہے یہ ہو نہیں سکتا کہ پھر وہ چھپے رہیں۔پس آپ جا گئیں تو اس طرح جاگیں کہ ہالینڈ ساتھ جاگ اٹھے، آپ پس آپ جاگیں تو اس طرح جاگیں کہ آپ کا گردو پیش ، آپ کا ماحول جاگ اٹھے، آپ کے گھر والے جاگیں، آپ کے بچے جاگیں اور ان کے اندر ایسی پاک اور نیک تبدیلیاں پیدا ہوں کہ وہ دیکھنے والوں کو دکھائی دیں۔جب تک وہ تبدیلیاں آپ کے اندر پیدا نہیں ہوتیں اس قوم کی تقدیر بدل نہیں سکتی۔یہ قوم سوئی رہے گی اور آپ بھی سوئے رہیں گے اور اس حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف واپس جائیں گے کہ اپنی کوئی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکیں گے تو ایک بہت بڑا خطرے کا مقام ہے جس کو میں آپ کو دکھا رہا ہوں ، بہت بڑا خطرے کا الارم ہے جو میں بجا رہا ہوں اور متنبہ کرتا ہوں اور بار بار متنبہ کرتا ہوں کہ اپنے اندرونی انسان کو جگائیں جو سو یا پڑا ہے۔اس کے جاگنے کے ساتھ پھر حقیقت میں آپ جاگیں گے تو دنیا جاگے گی آپ کا ماحول جاگے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین