خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 231
خطبات طاہر جلد 16 231 خطبہ جمعہ 28 / مارچ 1997ء ضرور نکلتی ہے کہ بیمار بھی ہو تو اللہ کی رحمت کے تابع ہو اور اگر ویسے ماحول کی ، بچپن کی سختی نے کسی انسان کو بد خلق بنا دیا ہو لمبے عرصے تک اس کے دبے ہوئے مجروح جذبات اسے آخر پھٹنے پر مجبور کر دیں اور پھر عادتا وہ بدتمیز اور بدخلق ہو جائے تو ایسا شخص بھی اللہ کی رحمت کے تابع ہے اور یہ بھی ایک بیماری ہے دراصل۔ایک جسمانی بیماری کے نتیجے میں بھی لوگ بدخلق ہو جایا کرتے ہیں ایک روحانی بیماری کے نتیجے میں بھی لوگ بدخلق ہو جایا کرتے ہیں۔تو جماعت کو صرف مجلس شوری کے منتخب نمائندوں کے لئے اخلاق کی ضرورت نہیں ہے فَمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ تمام وہ جو ہمارے گرد و پیش ہیں ان سب کے اوپر ہمارے جھکنے اور ان کے لئے نرم ہونے کی ہمیں ضرورت ہے کیونکہ ہم نے تو سب دنیا کو اکٹھا کرنا ہے اور ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنا ہے اور اس کے لئے خدا تعالیٰ اگر محمد رسول اللہ یہ کومخاطب کر کے کہتا ہے کہ تو سخت دل ہوتا تو یہ تجھے چھوڑ جاتے تو ہم کون ہوتے ہیں کہ سخت دلی کے باوجود ہم ان کو اپنی طرف بلائیں اور اس لئے بلائیں کہ آؤ تمہیں خدا سے ملاتے ہیں۔دعوت الی اللہ ہو یا کوئی دوسرے کام ہوں احمدی کے اخلاق کا بلند ہونا اور بلند کیا جانا لازم ہے اس کے بغیر اس کی کوئی مجلس شوری اس کے کام نہیں آئے گی۔پس اس بنیادی مضمون کو پیش نظر رکھو اور اخلاق کی درستی کو لوگوں کو کھینچنے کی نیت کے ساتھ وابستہ پھر بھی نہ کرو۔یہ جو دوسرا پہلو ہے یہ بہت ہی نازک اور اہم پہلو ہے اگر اس کو آپ نہیں سمجھیں گے تو آپ کے اخلاق کی درستی بے حقیقت اور بے معنی ہو جائے گی ، اخلاق کی درستی اللہ کے تعلق سے ہے صرف۔اللہ بد خلق کو پسند نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ کا بدخلق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کوئی شخص کسی روحانی مرتبے پر فائز نہیں ہو سکتا جب تک وہ پہلے با اخلاق انسان نہ ہو اور یہ وہ مسئلہ ہے جس کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک سو سال پہلے یعنی 1896ء میں اپنی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی میں خوب کھول کھول کر بیان فرمایا، کوئی بھی شبہ باقی نہیں رہنے دیا۔اس وہم میں مبتلا نہ ہو کہ تم بدخلق ہو اور خدا والے ہو ، با اخلاق بننا لازم ہے۔پہلے انسان با اخلاق بنتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اس کو مراتب عطا کرتا ہے اس کے بغیر نہیں کیا کرتا۔پس عہدہ جو ایک کوئی بھی عہدہ ہو اس عہدے کی حیثیت ہی کوئی نہیں اگر آپ با اخلاق نہیں