خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 222 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 222

خطبات طاہر جلد 16 222 خطبہ جمعہ 21 / مارچ 1997ء کہ بسا اوقات انسان دھو کہ کھا جاتا ہے کہ میری دعا قبول نہیں ہورہی۔ایک اور بھی وجہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اور وجوہات میں سے بیان فرمائی ہے کہ بعض دفعہ جو انسان مانگ رہا ہے وہ اس کے حق میں اچھا نہیں ہوتا اور خدا تعالیٰ اس کی دعا کورد نہیں کرتا بلکہ اس سے بہتر دے دیتا ہے اور بعض دفعہ جو مانگ رہا ہے اس کے لئے حالات کی تیاری قانون قدرت کے مطابق کچھ وقت چاہتی ہے اور وہ آنا ا نا تیاری ہو نہیں سکتی کیونکہ قانون قدرت کے خلاف ہے تو اس کے لئے بھی صبر کی ضرورت ہے اور توکل کی ضرورت ہے۔فرمایا جہاں تم بظاہر نا مقبول دعائیں بھی دیکھتے ہو یا درکھنا اگر اس پر تم صبر سے کام لو اور اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا پیچھا نہ چھوڑو، إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کی آواز بلند کرنی بند نہ کر دو تو جو تم مانگ رہے تھے اس سے بہت زیادہ دے گا، کچھ اس لئے کہ اس دعا نے جس رنگ میں یہ مانگی گئی ہے وہ قبول تو ہونا ہی ہونا تھا کچھ اس لئے کہ تمہیں جو وقتی طور پر ٹھوکری لگی صدمہ سا آیا کہ جو میں نے مانگا تھا وہ تو نہیں ملا۔تو بعض دفعہ اللہ تعالیٰ اس طرح اشک شوئی کرتا ہے جو دیتا ہے اس سے زیادہ دیتا ہے جو مانگا گیا تھا اور بظاہر وہ قبول نہیں ہوا تو اپنی طرف سے جرمانہ ڈال دیتا ہے ، خدا تعالیٰ کا تو کوئی جرمانہ نہیں مگر بندے بعض دفعہ اپنے پیار کے اظہار میں کہتے ہیں میں نے تمہیں کہا تھا نا میں چیز دوں گا، میں بھول گیا اب یہ میری طرف سے ایک اور ہے یہ جرمانہ ہے میرا۔تو اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے جب وہ جھکتا ہے تو اتنا جھک جاتا ہے ذلیل ترین بندوں کے مقام تک پہنچ کر ان کو عطا کرتا ہے اور اپنے او پر پابندیاں ڈال دیتا ہے کہ اوہ تمہیں تکلیف پہنچی اب میں تمہیں بڑھا کر دوں گا تا کہ تمہارے سارے صدمے دور ہو جائیں ،ساری کوفت ختم ہو جائے۔یہ عبادت کا مضمون ہے جس کے اور بھی بہت سے پہلو ہیں مگر سر دست میں یہی بیان کرنا کافی سمجھتا ہوں کہ عباد اللہ بنا لازم ہے ہم پر اگر ہم اللہ کے بندے بن جائیں تو خدا کی ساری کائنات ہماری ہو جائے گی لیکن اللہ کے بندے اس لئے نہیں کہ کائنات ہماری ہو جائے گی۔یہ کہ ہماری ساری کائنات اس کی ہو جائے اس روح کے ساتھ عبادت کریں، اس روح کے ساتھ خدا سے عبادت مانگیں تو دیکھیں دنیا کی تقدیر کتنی جلدی جلدی بدلتی ہے۔کل عالم میں انقلاب برپا ہو جائے گا جس کی آپ تمنالے کے اٹھے ہیں آج اور وہ آپ کے وقت کے اندازے، آپ کے اندازوں کے پیمانے بدل جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فر مائے اور قرآن کریم کی آیات سے بچی راہنمائی حاصل کر کے اس راہنمائی پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔آمین