خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 205 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 205

خطبات طاہر جلد 16 205 خطبہ جمعہ 21 / مارچ 1997ء عباداللہ بنالازم ہے ہم پر۔اگر ہم اللہ کے بندے بن جائیں تو خدا کی ساری کائنات ہماری ہو جائے گی ( خطبه جمعه فرموده 21 / مارچ1997ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: اَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يُبَنِي أَدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَنَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ، وَ أَنِ اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطَ مُسْتَقِيمُ وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبلًا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ (يس: 61 تا 63) پھر فرمایا: ان کا ترجمہ یہ ہے اے بنی آدم کیا میں نے تم پر یہ عہد فرض نہیں کر دیا تھا کہ شیطان کی عبادت نہ کرو انَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ وہ تو تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے، یقیناً وہ تو تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے اور میری عبادت کرو یہ صراط مستقیم ہے اور وہ تو اس سے پہلے تمہی میں سے بہت بڑی تعداد میں مخلوق کو گمراہ بنا چکا ہے۔لقد میں اس سے پہلے کا مضمون داخل ہے وہ پہلے ہی یہ کام کر چکا ہے تم جانتے ہو کہ بڑی بھاری تعداد مخلوق میں سے ایسی ہے جسے اس نے گمراہ کر دیا۔أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ تو کیا تم عقل والوں میں سے نہیں بنو گے۔ایسے نہیں ہو گے جو عقل رکھتے ہوں یا عقل سے کام لیں ، عقل استعمال کریں۔