خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 206 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 206

خطبات طاہر جلد 16 206 خطبہ جمعہ 21 / مارچ 1997ء یہ جو آیات ہیں ان کا تعلق اسی مضمون سے ہے جو گزشتہ چند خطبات میں اب تک جاری رہا ہے سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بخشش کے حصول کے لئے اس کے اس وعدے سے ہم کیسے استفادہ کر سکتے ہیں جس میں وہ فرماتا ہے کہ اے میرے بندو میری بخشش سے مایوس نہ ہو، میں چاہوں تو تمام گناہ بخش سکتا ہوں۔اس عظیم وعدے کے بعد پھر وہ کونسی شرائط ہیں جن کی پابندی کے نتیجے میں ہم اللہ تعالیٰ کی اس وسیع رحمت کی مغفرت کی چادر کے نیچے آسکتے ہیں۔رحمت کی مغفرت میں نے اس لئے کہا کہ رحمت ہی سے مغفرت پھوٹتی ہے اور بنیادی صفت اللہ تعالیٰ کی جو اس کی مغفرت کے زیر سایہ ہر مخلوق کوڈھانپنے والی ہے وہ رحمانیت کی صفت ہے۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کو آسان کرنے کی خاطر میں نے قرآن کریم کی سورۃ الفرقان کی وہ آیات آپ کے سامنے رکھیں جس میں مضمون شروع ہی عِبَادُ الرَّحْمٰن کے تذکرے سے ہوتا ہے۔اگر تم مغفرت کی تمنار کھتے ہو تو مغفرت تو رحمان سے ہوگی اور رحمن کے بندے بنا پڑے گا۔اگر رحمن خدا کے بندے بن سکتے ہو تو پھر تمہاری مغفرت کی توقعات برحق ہوں گی۔اگر رحمن کے بندے نہیں بنتے اور توقعات یہ ہوں کہ جو فیض رحمانیت کا ہے وہ تمہیں پہنچے تو اس تو ہم کو دل سے نکال ڈالو۔اللہ تعالیٰ کوئی فرضی چیز نہیں ہے جو آپ کے جذبات کی ، آپ کی امنگوں کی پیدا وار ہو۔آپ کے جذبات اور آپ کی امنگوں کو خدا تعالیٰ کی حقیقت کے سامنے سرنگوں ہونا ہوگا۔وہ حق ہے، ایک دائمی حقیقت ہے کسی انسان کے تصور کی پیداوار نہیں۔انسان کے تصور کو اس کے سامنے جھکنا ہوگا اور وہی رنگ اختیار کرنے ہوں گے جن کی وہ انسان سے توقع رکھتا ہے۔اس پہلو سے وہ آیات میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں جن میں عِبَادُ الرَّحْمنِ بننے کے متعلق قرآن کریم نے کچھ تو قعات آپ کے سامنے رکھیں کہ عِباد الرحمن بننا چاہتے ہو تو یہ بن جاؤ، یہ بن جاؤ، یہ بن جاؤ۔یہ نہ بنو، وہ نہ بنو اس طرح تم عِبَادُ الرَّحْمٰن کے زمرے میں داخل ہو سکتے ہو۔اب ان آیات میں جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان آیات میں ایک ایسی شرط رکھ دی گئی ہے جو اگر آپ پوری نہ کریں تو عِبَادُ الرَّحْمٰن بن سکتے ہی نہیں اور وہ شرط ہے عباد الشیطان نہ بنو۔تو پہلے اس منفی شرط کو پورا کریں تو پھر مثبت دائرے میں داخل ہو سکتے ہیں۔اگر یہ منفی شرط پوری نہ کی جائے تو جو مثبت دائرے ہیں جو اعلیٰ درجے کے نتائج حاصل ہو سکتے ہیں وہ ممکن ہی نہیں۔بعض پر ہیز اگر