خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 194
خطبات طاہر جلد 16 194 خطبہ جمعہ 14 / مارچ 1997ء سے محبت ہو اور جتنا وہ زیادہ نیک بنیں اتنا ہی زیادہ ان کے دلوں میں طمانیت پیدا ہوتی چلی جائے، سکون ملتا چلا جائے تو یقین کریں کہ ان کی دعا قبول ہو رہی ہے۔اگر اولا د پر بھی یہی بات صادق آئے تو لازماً یہ دعا قبول ہو رہی ہے۔اس لئے دعا کی قبولیت کے لئے کوئی استخارے کا جواب آنا تو ضروری نہیں، پتا چل جاتا ہے بعض دفعہ دعا اٹھتے اٹھتے بتا جاتی ہے کہ میں قبول ہو گئی ہوں کیونکہ اس وقت دل کا ہیجان، دل کے اندر ایک تموج کی کیفیت، جس گہرے خلوص سے انسان دعا مانگتا ہے دعا بتا کے جاتی ہے کہ میں مقبول ہو کر یہاں سے اٹھ رہی ہوں۔تو اس دعا کی طرف آج کل کے زمانے میں غیر معمولی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا کا سکون ہی نہیں اگلی دنیا کا گھر بھی اسی سے وابستہ ہو چکا ہے۔فرمایا أوليك يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَ يُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلما یہی وہ لوگ ہیں جنہیں، عام طور پر ترجمہ کیا جاتا ہے، بالا خانے دیئے جائیں گے۔مگر یہ اس لئے ہے کہ الْغُرْفَةَ اگر چہ واحد ہے مراد یہی ہے کہ سب کو اونچا مقام ملے گا اس لئے اس کو ترجمے میں بالا خانے کہہ دیتے ہیں جو بالکل جائز ہے اور یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ارفع منازل عطا ہوں گی یا بالا مقام عطا ہوگا تو صرف گھروں کی ٹھنڈک اسی طرح وہاں منتقل نہیں ہوگی بلکہ گھروں کی ٹھنڈک میں ایک اونچا مقام ان کو عطا ہوگا ، یہ مراد ہے بالا خانوں سے۔ورنہ یہ تو نہیں کہ جنت میں دو منزلہ مکان ہیں نچلا پبلک کے لئے اور اوپر اپنے پرائیویٹ کمروں کے لئے۔بالا خانے سے مراد ہے جو نیکیاں وہ اس دنیا میں حاصل کریں گے ، جیسا گھر وہ اس دنیا میں اپنے لئے بنائیں گے اس کی بالائی منزل ان کو ملے گی۔وہ تقویٰ کی محبتیں ، وہ نیکیوں کے پیار اور گھر والوں کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک دوسرے سے نیکیوں میں تسکین پانا یہ مرتبہ ان کا بہت بلند ہو جائے گا گویا دنیا میں وہ نیچے رہا کرتے تھے اور اب اونچے مقامات تک پہنچا دیئے گئے ہیں اور پھر وَيُلَقَّوْنَ فِيْهَا تَحِيَّةً وَسَلَمًا اس میں وہ تحائف پائیں گے ایک دوسرے سے اور سلام۔جہاں محبت اور پیار بڑھ جائے وہاں تحائف کا ضرور تبادلہ ہوتا ہے، ایک قدرتی بات ہے اور نیک تمنائیں بھی بار بارنکلتی ہیں وہ مائیں جو اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں وہ ذراسی ٹھوکر لگے سلام، اللہ کی حفاظت ، اللہ بچائے ، اللہ کی حفاظت میں اور آتے جاتے سلام سلام ہورہا ہوتا ہے تو جنت کا یہ نقشہ کھینچا گیا ہے اسی پیار اور محبت کی وجہ سے جسے دنیا میں قرۃ عین قرار دیا۔