خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 13
خطبات طاہر جلد 16 13 خطبہ جمعہ 3 /جنوری 1997ء طلاق دے کر الگ کر دینا چاہئے تھا۔مگر ایسی بھی ہیں جو عیسائی بنا رہی ہیں، جود ہر یہ بنارہی ہیں، جو ہر قسم کی دینی اقدار سے غافل کرنے کے لئے با قاعدہ سکیم بناتی ہیں اور ایک آدمی بیٹھا ہوا ہے بہت شریف آدمی بڑا ہی شریف النفس احمدی ، بڑا با اخلاق ہے، چندے بھی دے دیتا ہے اور نمازیں بھی پڑھتا ہے اور دیکھ رہا ہے آنکھوں کے سامنے اس کی اولاد جہنم میں جا رہی ہے۔یہ شرافت ہے یا نامردی ہے۔کیا اس کا نام آپ رکھیں گے؟ جن باتوں کے لئے انسان کو نگران بنایا گیا ہے لازم ہے کہ ان پر نظر رکھے اور اس لحاظ سے بھی اپنے حال پر نظر کرے کہ وہ آگے بڑھ رہا ہے یا بحیثیت ایک خاندان کے پیچھے ہٹ رہا ہے۔اس کا مستقبل کیا ہے۔جس کی اولاد پیدا مسلمان ہوئی ہو یعنی خدا تعالیٰ نے اسے اسلامی قدروں پر اور خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کی قدروں پر پیدا کیا ہوا وہ اس کی آنکھوں کے سامنے دور ہٹ رہی ہو اور واضح نظر آرہا ہو کہ رستہ جہنم والا رستہ ہے اس پر آرام سے بیٹھا ہوا ہے اس کو شریف کون کہ سکتا ہے۔یعنی شریف ان معنوں میں ہے کہ وہ لوگوں سے معاملے میں ٹھیک ٹھاک ہے مگر یہ شرافت نہیں بزدلی ہے۔بعض دفعہ بزدلی کا نام شرافت رکھ دیا جاتا ہے۔کسی نے کسی سے کہا تھا کہ تو جو طاقتور ہے اس کے سامنے بڑا خاموش ہو جاتا ہے اور جو کمزور ہے بے چارہ اس کے اوپر چڑھ دوڑتا ہے۔اس نے جواب دیا میری طبیعت میں شرافت بڑی ہے، جب میں کسی طاقتور کو دیکھتا ہوں مجھے بڑا رحم آتا ہے اس پر اور جب کمزور کو دیکھتا ہوں مجھے بڑا غصہ اس پر آتا ہے۔یہ اس کی شرافت ہے۔تو شرافت غفلت کے ساتھ اکٹھی ہو نہیں سکتی۔هُمْ غُفِلُونَ (الروم: 8) والا مضمون سمجھیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ اپنی اولاد کو نیکی کے رستے پر گامزن رکھنا اور ان خطرات سے بچانا یہ آپ کا اخلاقی اور بنیادی فرض بھی ہے اور حق بھی ہے اور اس غفلت کی حالت میں جو آپ نیک لوگوں کی نسلیں ضائع کر دیتے ہیں پوچھے جائیں گے۔اگر بے اختیاری کی حالت میں اولا د ہاتھ سے نکل جائے تو اللہ تعالیٰ نے اس پر کسی کو ذمہ وار قرار نہیں دیا مگر فطرت کے دکھ میں اس کو سزا ضرور مل جاتی ہے۔حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی مثال دیکھیں کہ اولا دنا شکری بنی ، اس نے غلط راہ اختیار کر لی ، ایسا عمل نہیں کیا جسے صالح عمل کہا جا سکتا ہے تو حضرت نوح کے قرب نے اسے بچایا نہیں۔حضرت نوح کو اس وجہ سے سزا نہیں ملی کہ حضرت