خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 134
خطبات طاہر جلد 16 134 خطبہ جمعہ 21 فروری 1997ء چنانچہ اب میں باقی اقتباس پڑھ کر پھر میں بعض مزید باتوں کی طرف واپس آؤں گایا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے چند اور امور آپ کے سامنے رکھوں گا۔آپ فرماتے ہیں یہ جو فرمایا قُل لِعِبَادِی کہہ دے کہ اے میرے بندو! اس مضمون کے متعلق میں 6 پہلے بیان کر چکا ہوں محض یاد دہانی کے طور پر یہ بتاتا ہوں کہ آیت سے یہ نکلتا ہے کہ محمدرسول اللہ ہے، خدا تعالیٰ کے بندوں کو یہ کہیں اے میرے بندو، حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جگہ یہ بیان فرمایا ہے کہ یہ ایک مجازی کلام ہے اور عبد کا ایک دوسرا معنی ہے جو یہاں بالبداہت صادق آ رہا ہے گویا غلام اور بندے میں یہ فرق ہے بندہ تو خدا نے پیدا کیا ہے اور غلام بھی بندہ ہی ہوتا ہے مالک کا لیکن پیدا ہونے کے مضمون کے لحاظ سے بلکہ اس کے تابع ہو جاتا ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فرمایا کہ یہ جو لِعِبَادِی کا لفظ ہے یہ گنا ہوں سے بچنے کا ایک ایسا عظیم الشان طریق بیان فرما رہا ہے کہ جس مضمون کو آپ سمجھیں تو آپ کی گنا ہوں سے رہائی ممکن ہو جائے گی۔اگر نہیں سمجھیں گے تو پھر جتنی چاہے کوشش کریں صحیح جگہ ہاتھ ہی نہیں پڑے گا۔پس آپ نے لفظ عبد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرمایا: عبد کے مفہوم میں یہ داخل ہے کہ ہر آزادگی اور خودروی سے باہر آ جائے“۔یعنی غلام تو وہ ہوا کرتا ہے جس کی آزادی کلیۂ سلب ہو جاتی ہے۔پس آنحضرت ﷺ نے جو خوش خبری دی ہے وہ اپنے عباد کو دی ہے، ہر شخص کو نہیں دی۔فرمایا تم میرے عباد بنو گے تو دیکھو گے کہ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا خدا تعالیٰ گناہوں کا کچھ بھی نہیں باقی چھوڑے گا لیکن شرط ہے کہ میرے عباد بنو یعنی اپنی آزادیاں ترک کر دو اور میری غلامی کی پناہ میں آ جاؤ۔فرماتے ہیں : ”اور خودروی سے باہر آ جائے“۔خودروی کا محاورہ بھی بہت گہرے فکر کے بعد یہاں جمایا گیا ہے۔ہر ایک آزادگی سے مراد یہ ہے کہ ہر دوسری چیز سے محبت سے بے تعلق ہو جائے اور خودروی کا مطلب ہے کہ اپنے نفس کی اندرونی غلامی سے بھی کلیہ آزاد ہو جائے۔نہ غیر کی غلامی رہے نہ نفس کی غلامی رہے اور پورا متبع اپنے مولیٰ کا ہو۔یعنی جس کا وہ غلام ہے اس کا کلیاً مطیع ہو جائے۔حق کے طالبوں کو یہ رغبت دی گئی کہ اگر نجات چاہتے ہیں تو یہ مفہوم اپنے اندر پیدا کریں اور در حقیقت یہ آیت اور یہ دوسری آیت قُل اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي