خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 912
خطبات طاہر جلد 15 912 خطبہ جمعہ 22 نومبر 1996ء تھا۔جہالت میں کہ کوئی نبی اگر کسی بڑے قبیلے کا فرد ہو تو کہتے اس کی وجہ سے ہم تجھے چھوڑ رہے ہیں تو ان کا بھی چونکہ قبیلہ مضبوط تھا اس لئے ان کو جرات ہوتی تھی اور اپنے قبیلے کی خاطر کبھی بھی انہوں نے احمدیت کا پیغام چھپایا نہیں تو یہ بھی اچانک وفات پاگئے ہیں۔بہت ہی پیارا مخلص انسان تھا ، بہت تبلیغ کرنے والے۔اللہ ان سب کو غریق رحمت فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے معاً بعد انشاء اللہ ہم ان سب کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔ایک نام رہ گیا ہے ایک مربی نہیں دو مربیوں کی والدہ ہیں جو فوت ہوئی ہیں۔ایک ہمارے ملک محمد اکرم صاحب مربی مانچسٹر کی والدہ رضیہ بیگم بھی وفات پاگئی ہیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کو بھی نماز جنازہ میں شامل رکھیں۔