خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 913 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 913

خطبات طاہر جلد 15 913 خطبہ جمعہ 29 /نومبر 1996ء اس دور کی کایا پلٹنی ہے تو اعلیٰ اخلاقی نمونوں سے پلیٹی جائے گی اپنے اخلاق کو بہت اعلیٰ درجہ کے اخلاق بنا ئیں۔(خطبہ جمعہ فرموده 29 /نومبر 1996ء بمقام بیت الحمد مالمو سویڈن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: قَدْ جَاءَكُمْ بَصَابِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ ۚ فَمَنْ أَبْصَرَ فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْهَا وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيظِ وَكَذَلِكَ نُصَرِفُ الأيتِ وَلِيَقُولُوا دَ رَسْتَ وَلِنُبَيِّنَهُ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ پھر فرمایا: (الانعام: 105 تا 107) یہ آیات جن کا میں نے آج خطبہ جمعہ کے لئے انتخاب کیا ہے۔یہ سورۃ انعام کی نمبر 105 تا نمبر 107 آیات ہیں۔پیشتر اس سے کہ ان آیات کے حوالے سے آپ کو کچھ نصیحت کروں ، میں بتادینا چاہتا ہوں کہ اس وقت یہ خطبہ جمعہ مالموسویڈن ( Malmo Sweden) سے دیا جا رہا ہے۔وہ لوگ جو واقف نہیں ، اس وقت تک کہ مالموسویڈن (Malmo Sweden) سے ہی یہاں کی نیشنل ٹیلی ویژن نے ہمیں یہ سہولت مہیا کی ہے۔اگر چہ پیسے لئے مگر بہت ہی رعایتی اور یہ جو خرچ ہے۔یہ چند مخلصین نے اٹھایا ہے۔ان کے شوق و ذوق کی وجہ سے ہی یہ صورت حال قبول کی گئی۔