خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 873 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 873

خطبات طاہر جلد 15 873 خطبہ جمعہ 8 نومبر 1996ء گے۔تو پاکستانیوں سے معذرت کے ساتھ یہ عرض ہے یہ بڑی انہوں نے دوڑ ماری ، بہت کوشش کی ،خوب بھاگے لیکن امریکہ پھر بھی آگے نکل گیا اور یہ جو دوڑ ہے اس کا مزہ آتا ہے دیکھنے کا ، مارا مار مقابلے ہور ہے ہوں پھر کوئی آگے نکل آئے کوئی پیچھے رہ جائے یہ گھوڑوں کی دوڑ کا جو اصل مزہ ہے وہ یہ ہے کہ Neck to Neck دوڑ ہورہی ہو اور غیر متوقع گھوڑا ایک دم آگے آجائے تو یہ جو دوڑ ہے قربانیوں کی یہ ہماری گھڑ دوڑ ہے بہت ہی مزے کی قرضہ حسنہ والا مضمون بھی اپنا اور یہ جو بھی اس پر لگایا ہوا ہے ہم نے ، اسی پر سارا داؤ پیچ ہے۔تو دیکھیں کتنے مزے کی دوڑ ہوئی ہے امریکہ آخر آگے نکل گیا اور برطانیہ کو ماشاء اللہ تو فیق ملی ہے چوتھے نمبر کو قائم رکھا ہے یا پیچھے سے آیا مجھے علم نہیں لیکن چوتھا نمبر نہیں چھوڑا برطانیہ نے ، کینیڈا، پانچویں پر ہے، انڈونیشیا چھٹے پر سوئٹزر لینڈ ساتویں پر ، ہندوستان آٹھویں پر اور ماریشس نویں نمبر پر اور جاپان دسویں نمبر پر ہے۔یہ جو مواز نے ہیں یہ پوری طرح حقیقت میں اعدادو شمار کے لحاظ سے ہم نسبتیں تو بنا لیتے ہیں مگر روح قربانی کے یقینی فیصلے اس پر نہیں ہو سکتے کیونکہ ملکوں کے حالات مختلف ہیں اقتصادیات مختلف ہیں فی کس احمدی کتنے ملازمت میں ہیں کتنے فارغ ہیں کتنے تجارت کر رہے ہیں بہت سے ایسے عوامل ہیں جو اثر انداز ہوتے ہیں اس لئے بعض لوگ مجھے احتجاج کے خط لکھ دیتے ہیں کہ آپ نے فلاں بات دیکھی ہوتی تو شاید ہمارا اخلاص زیادہ ثابت ہوتا۔اخلاص تو اللہ نے دیکھنا ہے۔پس سبحان من یرانی پر نظر رکھا کریں۔ہم تو اعداد و شمار کی بات کرتے ہیں اس میں بھی ایک لطف ہے اس سے بھی فائدے پہنچتے ہیں اس سے بھی کچھ لوگ آگے نکل جاتے ہیں اور جو پہلے پیچھے تھے کئی لوگوں میں نئے جذبے بیدار ہوتے ہیں۔تو اس نیک نیت کے ساتھ ایک پر لطف ذکر چلتا ہے۔اس لئے مراد یہ نہیں کہ بعض لوگ یہ سمجھیں کہ ہم ذلیل ہو گئے ہم ے کر دئے گئے ، یہ اعداد و شمار پیش اس طرح کئے جاتے تو شاید ہم آگے نکل آتے۔یہ فضول باتیں ہیں اپنی طرف سے جو تجزیہ جائز ہے وہی کیا جاتا ہے اور روپے کی قیمتوں کا بڑھنا، گرنا ورنہ ان بحثوں میں نہیں ہم پڑ سکتے ورنہ یہ اقتصادیات کا ایک ایسا قصہ چل پڑے گا جس کو ماہرین بھی سمیٹ نہیں سکتے ، حقیقت میں بہت ، بے شمار فیکٹرز ہیں۔تو اللہ بہر حال مبارک فرمائے امریکہ کو اس نے غیر معمولی ترقی کی ، آگے بڑھا۔جرمنی کو بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی ابھی تک اپنی سرداری قائم رکھی ہے۔پاکستان کو یہ فائدہ ہوا کہ بہت گر جاتا