خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 817 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 817

خطبات طاہر جلد 15 817 خطبہ جمعہ 18 اکتوبر 1996ء بدی میں، اپنا دفتر کا کام انتہائی دیانتداری سے کرتے ہو، شرافت سے ہر ایک سے سلوک ،اخلاق سے پیش آنے والے، ہر چھوٹے بڑے سے جھک کر اس کی بات سننے والے۔یہ باتیں اس شخص نے بتا ئیں کہ ہمارے ایک دوست نے میرے سامنے آکے بیان کیں جو ہمارے دفتر میں کام کرتا تھا۔کہتا میں مجبور ہو گیا ہوں آپ سے پوچھنے کے لئے کہ آپ کون ہیں۔یہ چیز کیسے حاصل ہوگئی۔جب ان کو بتایا کہ میں احمد یہ جماعت سے تعلق رکھتا ہوں تو پھر وہ بھاگے نہیں کیونکہ اس کشش کا اتنا اثر تھا کہ انہوں نے کہا کہ مجھے لٹریچر دیں میں مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔لٹریچر لیا ،مطالعہ کیا ، خدا کے فضل سے احمدی ہو گئے۔تو آغاز میں ایک لفظ بھی نہیں بولا گیا۔یہ قوت قدسیہ از خود دلوں کو متحرک کر رہی تھی۔پس اس علاقہ میں جس میں آپ بستے ہیں یہاں خدا سے دوری ،اسلام سے دوری، یک طرفہ پراپیگنڈا اتنا سخت چل رہا ہے اسلام کے خلاف کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس علاقہ کو فتح کرنے کے لئے قوت قدسیہ ضروری ہے وہ آپ کو حاصل ہوگی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اپنے نفس کو خدا کے لئے تیار کرنا جیسے ایک گھوڑی کو سدھایا جاتا ہے تا کہ وہ کاٹھی قبول کر لے تا کہ وہ لگام پہن لے اور پھر آپ کی مرضی کے تابع حرکت کرے اور آپ کی مرضی کے تابع سکون کرے، حرکت وسکون دونوں آپ کی مرضی کے تابع ہو جا ئیں تو نفس کے متعلق بھی ایسی ہی کیفیت ہے۔جیسے ایک گھوڑی کو سدھایا جاتا ہے آپ سدھانا شروع کریں اور جتنا جتنا سدھائیں گے اللہ تعالیٰ کا تصرف اس پر ہوتا چلا جائے گا اور جو نفس اللہ کے تصرف میں آئے گا اس میں لازماً طاقت پیدا ہوگی اس میں ایک ہنر مندی پیدا ہوگی اور وہ پہلو اس کا ایسا بولے گا کہ اس کی آواز لازماً دوسروں کو سنائی دے گی۔پس اس پہلو سے ، اس بناء پر میں بار بار آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ اپنے نفوس میں پاک تبدیلیاں پیدا کریں اور اپنی بیویوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کریں اپنی بہنوں میں ، اپنے بھائیوں میں اور اس مضمون کو چھوڑیں نہیں جب تک آپ کا بار بار کہنا آپ کے گردو پیش میں تبدیلیاں نہ کر لے کیونکہ اکیلے کی تبدیلی کافی نہیں ہوا کرتی۔اگر آپ خود تبدیلیاں کر رہے ہیں اور پاک تبدیلیاں ہیں جبکہ اس سے پہلے آپ اور آپ کے گھر کا ماحول آزادانہ تھا اور ہر قسم کی بدیوں میں ملوث اور دنیا کے عیش وعشرت میں مبتلا تھے تو اگر آپ اکیلے تبدیلی پیدا کریں گے تو متنبہ رہیں اس بات میں کہ آپ کا گھر ، آپ کے عزیز آپ سے دور ہونا شروع ہو جائیں گے۔ان کو عادت ہے اور اس طرح کی زندگی کی ، اچانک ان کے اندر