خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 815
خطبات طاہر جلد 15 815 خطبہ جمعہ 18 اکتوبر 1996ء سونے پر سہاگہ ہو جائے گا، حیرت انگیز پاک تبدیلیاں ہوں گی کیونکہ وہ کپڑا ایسا ہے جو اچھے رنگ قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گندے کپڑوں پر بعض دفعہ اچھے رنگ چڑھتے ہی نہیں جتنا مرضی زور لگا لیں۔اس لئے پہلے جو رنگ ساز ہیں وہ کپڑوں کے رنگ کاٹتے ہیں اور جب کاٹ دیں پھر وہ صلى الله الله ان رنگوں کو چڑھاتے ہیں جو وہ چڑھانا چاہتے ہیں اور اس سے پہلے وہ کپڑا ان کو قبول نہیں کر سکتا۔تو انسان نے تو بہت سے شرک کے رنگ اپنے اوپر چڑھا رکھے ہیں بہت سی بدیوں کے رنگوں میں ایسا ملوث ہو چکا ہے کہ اس پر الہی رنگ چڑھ نہیں سکتے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو وہ بالا قوت عطا کی جو قوت قدسیہ میں ایک معراج ہے اس سے بڑھ کر ایک انسان کی پاکیزگی کا تصور نہیں ہو سکتا کہ سمجھائے بغیر اس کا قرب آپ کو پاک کر دے لوگ اس کے قریب آئیں اور دیکھیں کہ وہ بدل چکے ہیں۔آنحضرت ﷺ کے زمانے میں ایک دفعہ نہیں بارہا ایسا ہوا ہے کہ حضور کے قرب میں آنے کے نتیجے میں لوگوں میں ایسی تبدیلی پیدا ہوئی ہے کہ وہ خود ساری زندگی سمجھ نہیں سکے کہ کیا واقعہ ہوا تھا اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے قرب کی ایک خاص علامت ہے۔ایسا وجود جیسا محمد رسول اللہ ﷺ کا تھاوہ خدا کے اتنا قریب تھا کہ براہ راست خدا سے الہی رنگ پکڑ گیا تھا اور یہ تبدیلی کی طاقت خدا کے سوا ممکن نہیں ہے۔یا اس شخص میں ہوسکتی ہے جو الہی رنگ پکڑ جائے اور اس کا قرب اپنی ذات میں ایسی مقناطیسی لہریں جاری کرے کہ از خود وہ انسان تبدیل ہونا شروع ہو جائے یہ ایک سائنسی حقیقت ہے۔کئی دفعہ رابطے ظاہری طور پر نہ بھی ہوں تو باطنی رابطے قائم ہوتے ہیں اور ایک انسان وہی رنگ پکڑ لیتا ہے جو ساتھ کی چیزوں کا رنگ ہے۔آپ میں سے اکثر طلبا جانتے ہیں ٹیونگ فور،ایک ٹیونگ فور کو آپ حرکت دیں یعنی بجائیں ساتھ ایک اور پڑا ہوا ہو ٹیونگ فور یعنی بجنے والا آلہ تو اس کو آپ ہاتھ بھی نہ لگائیں جو ساتھ والا ہے جب وہ جنبش میں آئے گا اور آواز پیدا کرے گا تو جس کو آپ نے ہاتھ بھی نہیں لگایا اس میں بھی آواز پیدا ہو جاتی ہے۔یہ تجربہ ہمیں بچپن میں جب ہم سائنس کی کلاسیں شروع کر رہے تھے تو پہلے پہلے دکھایا تھا اور بڑا مزہ آتا تھا اس کو دیکھ کے، ایک ٹیونگ فور کہتے ہیں اس طرح ایک چیز ہوتی ہے جس کا ایک چمٹا جیسا لو ہے لاشکل کا وہ ایک جگہ پڑا ہوا ہے ساتھ ایک اور چھٹا بالکل ویسا ہی اسی دھات کا، اسی سائز کا، اسی وزن کا اس کو آپ چٹکی سے یوں ماریں اس