خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 794
خطبات طاہر جلد 15 794 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء عرب کے شہزادوں کی طرف بلایا جارہا ہے۔ہر دفعہ جب بھی آپ اسلام کا نام لیں گے ان ممالک میں کسی ایک کا تصور ابھرنا لازم ہے۔جیسے کہ جو ان کی درمیانی زمانے کی تاریخ ہے پین وغیرہ کے دور کی اس میں جب عیسائیت کا نام لیتے ہیں تو سپین کے ظالم بادشاہوں کا تصور انسان کی نظر کے سامنے اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور اسی تصور کو انسان عیسائیت کا نمائندہ سمجھتا ہے۔پس اس طرز عمل میں بہت سے خدشات ہیں اول تو یہ کہ جن کو مذہب سے اس بناء پر دوری ہوئی ہو کہ مذہب ان کی عقل میں نہیں آتا ان کو مذہب کی طرف بلائیں، کسی نام سے بھی بلائیں، وہ دور بھاگیں گے لیکن خصوصیت سے اس زمانے میں اگر آپ اسلام کا نام لیں گے تو وہ بھڑک اٹھیں گے۔بعض دفعہ تشدد کا اظہار کرتے ہوئے پیچھے ہٹ جائیں گے۔بعض لوگ شرافت سے باتیں سن لیں گے اور کوئی دلچسپی نہیں دکھا ئیں گے۔پس یہاں آپ عیسائیت اور اسلام، اسلام اور دوسری تحریکات کے یا مذاہب کے موازنے کے ذریعے ان لوگوں کے دلوں میں جانہیں پاسکتے۔وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللہ ایک ہی رستہ ہے۔اللہ کی طرف بلائیں اور اللہ کی طرف بلانے کی مختلف راہیں ہیں۔ہر شخص کے لئے وہ راہ کھلی ہے اور ہر شخص خدا کی طرف آنے کی ضرورت محسوس کر رہا ہے۔اب منصوبے بننے چاہئیں۔اسی محور کے گرد بننے چاہئیں۔اللہ کی طرف بلانے کے طریق کیا کیا ہیں اور کس طرح یہ خدا کی طرف مائل ہو سکتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ ایک عالمی تصور رکھتا ہے یعنی اسلام نے اسے ایک عالمی خدا بلکہ ساری کائنات کے ایک ہی خدا کے طور پر پیش فرمایا ہے۔اس لئے خدا کی طرف بلانے والے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں عالمی صفات ہوں وہ ہر قسم کے تعصبات سے پاک ہو۔وہ یورپ اور غیر یورپ میں تفریق نہ جانتا ہو یعنی ان معنوں میں کہ اس کا عمل کسی قسم کے مشرقی تعصب کے زیر اثر نہ ہو۔مذہبی طور پر بھی وہ محض نام کی طرف نہ بلانے والا ہو بلکہ ایسے خدا کی طرف بلانے والا ہو جو ساری کائنات کا خدا ہے،سب انسانوں کا رب ہے اور اس کے لئے اس پر لازم ہے کہ اپنے اندر خدا کے وہ رنگ پیدا کرے ورنہ زبانی طور پر خدا کی طرف بلانے سے کوئی خدا کی طرف نہیں آئے گا۔یہ وہم ہے محض۔ہاں آپ کے اندرا گر خدائی رنگ دیکھے گا ، خدائی صفات دیکھے گا جو ایسی صفات ہیں جن میں بے انتہا جذب ہے متنفر بھی اپنی نفرت کی دیوار میں تو ڑتا ہوا اس حسن کی طرف بڑھے گا اگر واقعۂ صفات الہی کی طرف سے اس کو دعوت ملے