خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 767
خطبات طاہر جلد 15 767 خطبہ جمعہ 4 را کتوبر 1996ء تفرید الہی ، یعنی کائنات میں صرف اور صرف خدا کی ہستی باقی رہ جانے والی ہے۔( خطبه جمعه فرموده 4/اکتوبر 1996ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيْعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَالسَّمَوتُ مَطْوِيتُ بِيَمِينِهِ سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ وَنُفِخَ فِى الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيْهِ أُخْرَى فَإِذَاهُمْ قِيَام يَنْظُرُونَ وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا وَ وُضِعَ الْكِتَبُ وَجَاءَ بِالنَّبِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ اَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُوْنَ (الزمن 71:68) پھر فرمایا: یہ آیات جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے ان کا عنوان اس پہلی آیت کا یہ پہلا ٹکڑا ہے وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ وائے حسرت انسانوں پر جو اللہ کی قدر نہیں کرتے جیسا کہ اللہ کی قدر کرنی چاہئے اور اگلا مضمون جو ہے وہ قدر کے ان پہلوؤں کی طرف اشارہ کر رہا ہے جن میں بنی نوع انسان اکثر غافل ہیں اور اللہ کی قدر نہیں کرتے۔وَالْاَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ