خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 737 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 737

خطبات طاہر جلد 15 737 خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء غضب سے بچانے کے لحاظ سے بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔اگر فوری طور پر آپ نجات نہ بھی حاصل کر سکتے ہوں اگر کامل یقین کے ساتھ معین دعا کریں اور پھر اس کے لئے کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ ایسے مخلص کو پکڑا نہیں کرتا یا اس کی مہلت کو کاٹ نہیں دیا کرتا جو واقعہ اس کی طرف بڑھ رہا ہو اور پھر وہ مضمون جو حضور اکرم ﷺ نے اسی مغفرت کے تعلق میں ہمیں سمجھایا ہے کہ پھر اگر وہ بدیوں سے بچ نہ بھی سکا ہو اگر بیچ رہا ہو اور اس حالت میں بھی جان نکل جائے تب بھی خدا تعالیٰ کی بخشش اس پر غالب آجائے گی۔تو یہ وہ اللہ ہے یہ وہ ہمارا رب ہے جس سے ہمارا معاملہ ہے اور اس نے اس معاملے کی ساری راہیں کھول کھول کر ، آسان کر کر کے ہمیں سمجھا دی ہیں۔اگر اس کے باوجود ہم ان سے استفادہ نہ کریں تو بہت بڑا نقصان ہے اور بہت بڑی حماقت ہے۔پس ایک یہ بات ہے جس کو پیش نظر رکھنا چاہئے اور دوسرے اس کے اور بھی پہلو ہیں جن پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روشنی ڈالی ہے۔اب میں آپ کے الفاظ آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو یہ سمجھ آئے کہ اس جدو جہد میں جو بہت ہی بڑا جہاد ہے نفس کا اس میں ہمیں کیا کچھ کرنا چاہئے ، کن چیزوں سے بچنا چاہئے کیونکہ ہمارے سامنے ایک عالمی جہاد در پیش ہے۔وہی ہے جو ہمیشہ مجھے پریشان رکھتا ہے کہ اتنی بڑی قوموں کو ہم نے دعوتیں دے دی ہیں اور خدا تعالیٰ بھی اس کثرت سے ہمیں وہ قو میں عطا فرما رہا ہے کہ اب ایک فوج کا سوال نہیں فوج در فوج Armies پر Armies آرہی ہیں اور ان کو سنبھالنا ہے۔ان کو سنبھالیں گے کیسے اگر اپنی کمزوریوں کا یہ حال ہو کہ ان سے تو ہم نپٹ نہیں سکتے ان سے نجات نہیں حاصل کر سکتے اگلوں کو کیسے بچائیں گے۔یہ وہ مضمون ہے جس کے پیش نظر میں نے یہ تمہید باندھی اور اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالوں سے آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم پر کیا کیا ذمہ داریاں ہیں۔ہمیں کیا کچھ کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ”کشتی نوح میں جو زبان استعمال فرمائی ہے یعنی جو محاورے استعمال فرمائے ہیں ان کو پڑھ کے تو لگتا ہے کہ کوئی بیچ ہی نہیں سکتا کیونکہ آپ نے دوسرے کنارے بتائے ہیں بخشش والا وہ بہت وسیع ہے لیکن جہاں پہنچ کر انسان گر جاتا ہے وہ بھی تو ایک کنارہ ہے۔اس کنارے پر کھڑا ہو کر کوئی آدمی بتارہا ہو کہ یہ دیکھو اس قسم کی کھڈ ہے، یہاں پہنچے تو تم گئے ، یہ قدم نہ اٹھا بیٹھنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان احتمالات کے پیش نظر کہ کوئی