خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 738
خطبات طاہر جلد 15 738 خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء بھی آپ کی جماعت میں داخل ہونے والا ضائع نہ ہو جائے ، کوئی بھی اس Precipice پر جو چٹان کا کنارہ ہے قدم نہ رکھے جہاں سے گرنے کے بعد پھر واپسی کا کوئی رستہ نہیں رہا کرتا۔تو فرماتے ہیں یہ بھی میری جماعت میں نہیں ہے ، وہ بھی میری جماعت میں نہیں ہے، وہ بھی میری جماعت میں نہیں ہے اور جماعت میں نہ ہونے والے کی جو کمزوریاں ظاہر کی ہیں ان کو پڑھتے ہوئے بعض دوست کہتے ہیں مجھ سے ذکر بھی کیا کہ ہماری تو جان نکل جاتی ہے ڈر کے مارے جب کشتی نوح اٹھاتے ہیں، پڑھی ہی نہیں جاتی کیونکہ ہر بات پر لگتا ہے کہ ہم جماعت سے نکل گئے۔کوئی بھی ایسی ہدایت نہیں ہے جس پہ ہم یقین سے کہہ سکیں کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں داخل ہیں۔تو یا درکھیں وہاں جماعت میں داخل سے مراد وہ حصار ہے جس کے بعد خدا کی پناہ میں انسان آجاتا ہے اور ناممکن ہے کہ اس کو کوئی نقصان پہنچ سکے۔پس جب یہ کہتے ہیں کہ میری جماعت میں نہیں ہے تو اس چار دیواری کی بات کر رہے ہیں جس کے متعلق اللہ نے خوش خبری دی تھی کہ جو تیری چار دیواری میں ہے اس کو کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا۔ناممکن ہے کہ اسے کوئی شیطان ،شیطانی وسوسہ یا شیطانی کوششیں نقصان پہنچا سکیں تو ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جماعت کے اس دائرے سے بھی نکال کے پھینکا جارہا ہے جو جد و جہد کا دائرہ ہے، جو اس دار کی طرف رخ کئے ہوئے ہے جس دار میں آخری پناہ مل جاتی ہے۔چنانچہ یہ جو عبارت ہے یہ تشریح کی تائید میں ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔آپ فرماتے ہیں گناہوں کی بھی ایک حد ہوا کرتی ہے حد سے تجاوز نہ کرنا۔اگر حدوں کے اندر رہو گے تو عیش وعشرت میں بھی بخشش ہو سکتی ہے۔اگر ظلم کرتے ہولیکن حد سے آگے نہیں بڑھتے ،اگر غریبوں سے بے پرواہ ہومگر کچھ پرواہ ضرور رکھتے ہو تو یہ وہ سارے رستے ہیں جن سے تمہیں مغفرت کی طرف راہ مل سکتی ہے اور میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ دوسری طرف حد سے تجاوز نہ کر جانا۔پس یہ دوسرا کنارہ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما رہے ہیں جس سے واپسی ممکن ہے۔اگر آپ اس سے آگے نہیں جائیں گے تو واپسی ممکن ہوتی ہے اور اس آیت کا اطلاق اس مضمون پر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے کہ اللہ بخش سکتا ہے، ہر چیز بخش بھی دیتا ہے لیکن ایسے حد سے نہ بڑھ جانا کہ پھر تم پر عذاب آجائے اور پھر عذاب آنے کے بعد تم