خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 729
خطبات طاہر جلد 15 729 خطبہ جمعہ 20 ستمبر 1996ء ہر احمدی مسلمان کو بد دیانتی کے خلاف مستعد ہو جانا چاہئے۔( خطبه جمعه فرموده 20 ستمبر 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَاَنِيْبُوا إِلى رَبَّكُمْ وَأَسْلِمُوْالَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ (الزمر : 55،54) پھر فرمایا: یہ آیات کریمہ جو سورۃ الزمر کی نمبر ۵۴ اور نمبر ۵۵ آیتیں ہیں۔(ان کا ترجمہ پیش کرنے سے پہلے میں گزشتہ خطبہ میں جو آیت تلاوت کی گئی تھی اس کے حوالے کی درستی کا اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ سورۃ یونس کی آیت پھپیں تھی لیکن لکھنے والے نے غلطی سے سورہ الرعد لکھ دیا تھا تو میں نے بھی جولکھا تھا وہی پڑھ کے سنا دیا۔آیت تو وہی تھی مگر صرف سورۃ کا حوالہ تھا آیت کا نمبر بھی وہی ہے یعنی پچیس نمبر مگر رعد کی بجائے اس کو یونس سمجھیں اب۔یعنی جس نے بھی حوالہ دیکھنا ہو وہ یونس میں سے حوالہ دیکھے۔) یہ دو آیتیں جو تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا توان سے کہہ دے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔اَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ اپنی