خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 698 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 698

خطبات طاہر جلد 15 698 خطبہ جمعہ 6 ستمبر 1996ء مومن ہوتے ہیں اور بعد میں وہ پھر چقمہ دے کر ان کی رقمیں لے کر بھاگ جاتے ہیں، ان کی جائیدادوں کو نقصان پہنچا جاتے ، ان کو فتنوں میں ملوث کرتے، پولیس میں جا کے رپورٹیں کرتے۔یہ آج کل تو آئے دن ایسی خبریں آتی ہیں اور اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے مگر وجہ وہی ہے جیسا کہ میں نے عرض کیا که آدمی عالم الغیب نہیں ہے اور ہر شخص کا عالم الغیب نہ ہونا الگ الگ معنے رکھتا ہے۔مومن جو گہری فراست رکھتا ہے وہ بھی عالم الغیب نہیں مگر عام انسانوں کے مقابل پر گویا عالم الغیب ہے۔اس کو اتنا زیادہ دکھائی دے رہا ہوتا ہے کہ عام آدمی کو اس کا عشر عشیر بھی دکھائی نہیں دے رہا ہوتا لیکن مومن ہوتے ہوئے یعنی عام باتوں میں ہوتے ہوئے جب تقوئی زیادہ گہرا نہ ہو تو پھر فراست پر اثر پڑتا ہے۔بعض لوگوں کو جو تبلیغ کا جوش ہے، اب وہ تقوی کی باریکی کا حال میں آپ کو بتاؤں ، کہاں اس کی بار یکی فائدہ بھی دے سکتی ہے نقصان بھی دے سکتی ہے۔اگر جوش یہ ہے کہ میں نے نمبر بڑھانا ہے ضرور، اگر جوش یہ ہے کہ مجھے سو کا ٹارگٹ ہے میں نے پورا کرنا ہی کرنا ہے،اگر جوش اس بات کا ہو کہ ایک آدمی چونکہ اچھی باتیں بتا رہا ہے اس لئے اگر میں مان کر اس کو پیش کروں گا تو اور بھی زیادہ اثر پڑے گا کہ میں نے ایک بڑا حقیقی بزرگ دعا گوانسان جماعت کو تحفہ دے دیا۔یہ فراست کی بات نہیں تقویٰ کی کمی کی بات ہے۔مومن کی نظر اس لئے محتاط ہوتی ہے کہ اس کی ذات ملوث نہیں ہوتی۔جہاں اپنے نفس کی کمائی کا اظہار کرنا پیش نظر ہو کہ میرے نفس نے محنت سے یہ بات کمائی ہے اور اس کا مجھے کریڈٹ ملنا چاہیئے وہاں ضرور تقوی میں کمی آنے کی وجہ سے دھو کہ ہوگا اور بعض چیزیں نظر دیکھ نہیں سکتی اور دیکھنے میں وہ لوگ متقی ہیں نمازیں ہیں، وقت دیتے ہیں، دین کی خدمت میں وقت دیتے ہیں تبلیغ پر وقت خرچ کرتے ہیں، اموال کی قربانی کرتے ہیں لیکن تقویٰ بہت ہی بار یک مضمون ہے۔جہاں نیکی دکھانے کی بھی خواہش پیدا ہو جائے وہاں بھی یہ شیطان وہاں سے حملہ کرتا ہے جہاں دکھائی نہیں دیتا۔یہ جو مضمون میں نے بیان کیا کہ دکھائی نہیں دیتا یہ مضمون ہے۔یہ مراد نہیں ہے کہ موٹی موٹی باتوں میں دکھائی نہیں دیتا۔موٹی باتوں میں تو شیطان دکھائی دے دیتا ہے پھر بھی انسان ٹھوکر کھاتا ہے، جانتے بوجھتے بھی کھاتا ہے لیکن جہاں دکھائی نہیں دیتا وہ یہ لطیف باتیں ہیں۔اگر آپ خالصہ اللہ ہو کر اپنی نگرانی کریں تو آپ کی نظر بڑھ جائے گی ، زیادہ لطیف ہو جائے گی ، گہرائیوں میں اترنے کی