خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 61 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 61

خطبات طاہر جلد 15 61 خطبہ جمعہ 26 جنوری 1996ء رمضان کی برکتوں ،اس کی مصلحتوں،اس کے گہرے فوائد کا صلى الله سب سے بڑا علم حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو تھا۔( خطبه جمعه فرموده 26 جنوری 1996ء بمقام بیت الفضل لندن) تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أَيَّا مَا مَّعْدُودَتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنِ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَاَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ) (البقرة: 184 185) فرمایا: گزشتہ خطبہ پر میں نے دو آیات کی تلاوت کی تھی جن کا رمضان سے تعلق تھا آج کے لئے میں نے دو اور آیتوں کا انتخاب کیا ہے جو اسی مضمون پر دوسرے پہلو سے روشنی ڈال رہی ہیں۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصَّيَامُ تم پر روزے فرض کر دیئے گئے ہیں كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر بھی فرض کئے گئے تھے لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔اَيَّامًا مَّعْدُودَتِ گنتی کے چند دن میں فَمَنْ كَانَ مِنْكُمُ مَّرِيضًا پس تم میں سے جو بھی کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ تو اسے بعد کے ایام میں وہ مدت پوری کرنی ہو گی۔وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَہ اور وہ لوگ جو اس کی طاقت رکھتے ہیں فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينِ مسکین کا کھانا فدیہ دینا ہے یعنی ہ سے مراد کھانا