خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 659 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 659

خطبات طاہر جلد 15 659 خطبہ جمعہ 23 راگست 1996ء کرتے ہیں تو اگر خدا تعالیٰ کو تم اس سے بھی عاری سمجھوتو خدا تعالیٰ کی مثال تو بدتر ہوگی یعنی ایسا خدا ہے جو گناہوں کی بخشش کے لئے کوئی طاقت ہی اپنے اندر نہیں رکھتا ، صلاحیت ہی نہیں پاتا۔انسان تو گناہ کے ساتھ پشیمانی کے ذریعے گناہ کے ازالہ کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن خدا ایسا ہے کہ نعوذ بالله من ذالک جس میں یہ صفت بھی نہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تریاق کے ساتھ زہر بنایا کیوں؟۔اگر یہ بات درست ہے اور روز مرہ کے تجربے میں آتی ہے کہ جہاں زہر ہیں ، جہاں گندگی ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے شفا کا نظام بھی جاری فرمایا ہے۔اس سے ایک چیز جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اخذ فرمائی اور جس کی طرف ہمیں متوجہ فرمایاوہ سمجھنے والا نکتہ ہے۔وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے بندوں میں جہاں کمزوری کا مادہ رکھ دیا ہے کہ اگر چاہیں تو کمزوری اختیار کریں وہاں ہر کمزوری کے لئے نجات کی راہ بھی خود ہی خدا نے کھولی ہے اور ہر زہر جو پیدا فرمایا ہے اس کا ایک تریاق بھی پیدا فرما دیا ہے۔پس اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کو مغفرت سے عاری سمجھنا اس کی کائنات کی سکیم کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں ہے۔خدا تعالیٰ نے جس نہج پر، جس فلسفے پر اس تمام کائنات کی تخلیق کی ہے اس پر غور کرو تو تمہیں سمجھ آجائے گی کہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں گناہ کا اختیار تو دیا ہو لیکن گناہ سے بچنے کے سامان پیدا نہ کئے ہوں اور گناہ کرنے کے باوجود ان گناہوں کے بداثرات کو دھونے کے سامان نہ کئے ہوں۔یہ وہ مضمون ہے جو چل رہا ہے، ٹھہر ٹھہر کر آپ کو سمجھانا پڑتا ہے کیونکہ بہت سے یہاں ایسے ہیں جن کو دینی امور کا زیادہ علم نہیں اور ذہنی اور تعلیمی لحاظ سے بھی ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو بار بار بات سمجھانے کے محتاج ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات چونکہ بہت ہی گہری اور عارفانہ ہیں اس لئے عام تعلیم یافتہ آدمی کو بھی سمجھانے کے لئے انہیں ٹھہر ٹھہر کر دہرانا پڑتا ہے۔فرماتے ہیں: وو۔۔۔اب سوال یہ ہے کہ زہر کیوں بنایا گیا؟ (اللہ تعالیٰ نے آخر زہر بنایا ہی کیوں تھا اگر تریاق بنا کر اس کو شفا دینی تھی ) تو جواب یہ ہے کہ گو یہ زہر ہے مگر گشتہ کرنے سے حکم اکیسر کا رکھتا ہے۔۔۔“ اب یہ بھی ایک عظیم نکتہ ہے اور حیرت انگیز ہے اس لحاظ سے، میرے لئے تو دوہرے معنوں میں حیرت انگیز ہے کیونکہ ہو میو پیتھی کا تو بنیادی فلسفہ ہی یہی ہے کہ ہر زہر اگر گشتہ کر دیا جائے یعنی