خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 58
خطبات طاہر جلد 15 58 خطبہ جمعہ 19 /جنوری 1996ء سے عبادت کا سہولت کے ساتھ اور ہلکے مزاج کے ساتھ ادا کرنا ہے۔بہت سے ایسے احمدی بڑے اور چھوٹے ہیں جو مجھے خط لکھتے ہیں کہ ہمارے لئے عبادت بڑی مشکل ہے اور ہم خطبے سنتے ہیں ، سمجھتے بھی ہیں ، دل بھی چاہتا ہے مگر کیا کریں کہ دل کے اوپر وہ جو بو جھ سا رہتا ہے زبر دستی عبادت کرنے کا صلى الله وہ اترتا نہیں۔رمضان کا ایک ایسا موقع ہے جس میں یہ بوجھ اتارنا آسان ہو جاتا ہے۔رمضان میں عبادت کی جو ورزش کی جاتی ہے اس کے بعد نسبتاً زیادہ طاقت ور اور ہلکے محسوس ہونے والے بدن کے ساتھ انسان رمضان میں سے نکلتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ خدا کی خاطر خدا کی عبادتوں کی توفیق مانگنے کے لئے سب سے عظیم مہینہ رمضان کا مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے کے تعلق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبُ اگر تجھ سے میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو کہہ دے کہ میں قریب ہوں اور بہت سے عارف باللہ ہیں جنہوں نے اس مضمون کو اسی معنی میں سمجھا کہ میں قریب ہوں خصوصیت سے رمضان میں۔رمضان کی بات ہو رہی تھی تو کہو میں دور کہاں ہوں ، اب تو میں بہت قریب اتر آیا ہوں اور آنحضرت نے بہت سی احادیث میں بالکل یہی مضمون بیان فرمایا ہے کہ جیسا قریب رمضان میں خدا آتا ہے ویسا قریب نہیں آتا تو سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ میں تو ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں جب وہ مجھے بلاتا ہے۔ایک شرط ہے فَلْيَسْتَجِيْبُوائی میری باتیں بھی تو مانا کریں۔یک طرفہ تو نہیں کہ مصیبت میں پڑ گئے ، پیٹ میں درد ہو رہی ہے ، کینسر ہو گیا، کوئی رشتہ ٹوٹ رہا ہے، کوئی قرضوں میں مبتلا ہو گئے تو دوڑے دوڑے اس خدا کی طرف گئے جس کا عام حالات میں رستہ ہی نہیں آتا تھا۔اس کے قریب نہیں ہے اللہ۔اس کے قریب ہے جو ہمہ وقت قریب رکھتا ہے اور اگر عام حالات میں نہیں رکھتا تو رمضان میں تو اس نے نمازیں شروع کر دی ہیں نا۔اب دیکھیں کتنے لوگوں کے واقعہ خدا قریب آ گیا ہے۔بہت سے ایسے لوگ ہیں جو سارا سال سوائے جمعہ کے کوئی نماز نہیں پڑھتے یا جمعہ بھی نہیں پڑھا کرتے تھے ، رمضان میں یا جمعہ شروع کر دیتے ہیں یا باقی نمازیں بھی شروع کر دیتے ہیں۔تو خدا تعالیٰ کا یہ اعلان رمضان کے تعلق میں کتنا مناسب حال ہے کہ تم میں سے بہت سے تھے جن سے میں دور تھا یعنی تم نے مجھے دور رکھا ہوا تھا۔رمضان میں میں ان کے بھی قریب آجاؤں گا۔پس رمضان میں مجھ سے دعا ئیں کرو، مجھ