خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 59 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 59

خطبات طاہر جلد 15 59 59 خطبہ جمعہ 19 /جنوری 1996ء سے مدد مانگو تو تمہاری مشکل آسانی میں تبدیل ہو جائے گی اور عبادت کی مشکل بھی تمہارے لئے آسان ہو جائے گی۔اس رمضان سے گزر کے باقی سال کی عبادتیں پھر بڑے ہلکے انداز کے ساتھ تم کر سکو گے۔تو دعا کریں میں بھی دعا کرتا ہوں اللہ کرے ہم سب کے لئے یہ رمضان وہ تمام برکتیں لے کے آئے جن کا اس آیت کریمہ میں ذکر ہے اور واقعہ ہم خدا کو اس طرح قریب دیکھ لیں کہ ہم دعا کریں اور وہ ہماری دعاؤں کا جواب دے اور یہ بھی ممکن ہو گا اگر ہم ہمہ وقت اللہ کی پکار پر لبیک کہنے کے لئے تیار رہیں، اپنی روح کے ساتھ بھی ، اپنے بدن کے ساتھ بھی ، اپنی جانوں کے ساتھ بھی ، اپنے اموال کے ساتھ بھی۔اللہ ہمیں اس کی توفیق بخشے۔آمین