خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 575 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 575

خطبات طاہر جلد 15 575 خطبہ جمعہ 26 / جولائی 1996ء ہم دنیا میں تو حید کا قیام نہیں کر سکتے جب تک اپنے نفس میں توحید کا قیام نہ کریں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 26 / جولائی 1996ء بمقام اسلام آباد، ٹلفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : شَهِدَ اللَّهُ اَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَابِما بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (آل عمران: 19) پھر فرمایا: الحمد اللہ کہ آج یونائیٹڈ کنگڈم (U۔K) کے سالانہ جلسہ کا پہلا روز ہے جو جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔آج جمعہ کا خطبہ الگ ہوگا اور اس کے بعد افتتاحی اجلاس کچھ عرصے کے بعد اس سے الگ ہوگا لیکن دونوں کا مضمون جو میں نے آج کے لئے اختیار کیا ہے ایک ہی ہے یعنی توحید باری تعالیٰ۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس وقت دنیا کے تمام مسائل کا تجزیہ کرنے سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ سب دنیا شرک میں ڈوب چکی ہے اور تمام مرضوں کا آخری مرض ، وہ جڑ جس سے سب مرضیں پھوٹ رہی ہیں وہ شرک ہے اور شرک کے سوا اور کچھ نہیں۔تو حید کے نام لیوا بھی مشرک ہو چکے ہیں اور وہ جو مشرک ہیں وہ تو مشرک ہیں ہی اور ہر مذہب اس وقت عملاً خدا کے سوا دوسرے خداؤں کی پوجا کر رہا ہے اور سب سے بڑا بت جو آج دنیا کے سامنے سراٹھا کر خدا کا دعوے دار بن کے نکلا ہے وہ انا کا بت ہے۔درحقیقت انسان خود اپنی ہی پرستش کر رہا ہے۔اس پہلو سے آج کا یہ مضمون تو حید کا اختیار کرنے میں میرے پیش نظر یہ تھا کہ خطبہ کے دوران آپ کو اپنی ذات میں تو حید قائم کرنے کی طرف متوجہ کروں اور افتتاحی اجلاس میں تو حید کے جو