خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 546
خطبات طاہر جلد 15 546 خطبہ جمعہ 12 جولائی 1996ء عام ہے ، اگر چوری کی عادت ہے، اگر جھوٹ کی عادت ہے تو باہر سے آنے والے مفادات کی کیسے حفاظت کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں کہ نہیں۔یہ تمام امور ایسے ہیں جن کا MTA پر ذکر آنا ضروری ہے تا کہ تمام دنیا میں سننے والے اپنے اپنے حالات کے مطابق یہ جائزہ لیں کہ کیا وہ بھی اس ملک سے روابط میں حصہ لے سکتے ہیں کہ نہیں؟ ایکسپورٹ ، امپورٹ ہے، انڈسٹری کا قیام ہے۔وہاں سے چیزیں منگوانا ہے یہ بھی ایک پہلو ہے جو MTA میں تمام عالم کی خدمت کے طور پر پیش ہو سکتا ہے اور پھر اگر وہاں جماعت کی وساطت سے بعض تصدیقات حاصل کی جاسکتی ہیں تو یہ بتانا چاہئے کہ یہاں ہمارا یہ مرکز ہے جس نے معلومات حاصل کرنی ہوں وہ یہاں سے معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ملکی زبانیں ہیں ان کا تعارف ہونا چاہئے۔پھر شعراء ہیں ملک کے ان کا تعارف ہونا چاہئے۔ادیب ہیں ان کا تعارف ہونا چاہئے۔ہر ملک میں کچھ لکھنے والے موجود ہیں ضروری تو نہیں کہ صرف انگریزی میں ہی یا عربی یا اردو میں ہی لکھنے والے ہوں۔ہر ملک کی زبان ایک فصاحت و بلاغت کا رنگ رکھتی ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے سکھائی ہے اس لئے ہر زبان جو طبعی ہو، جس میں ملاوٹ نہ ہواس میں حیرت انگیز طور پر فصاحت و بلاغت کے امکانات رہتے ہیں اور مقامی شعراء ان پڑھ بھی ہوں تو عظیم فصیح و بلیغ کلام کہنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔کس مضمون میں ان کی دلچسپی تھی اس پر بھی اگر روشنی ڈالی جائے تو بہت حد تک اس ملک کی تصویر ابھر کر ہمارے سامنے آجائے گی اور یہ ایک ایسی سیر ہے جو بسا اوقات ملکوں میں جانے والے بھی نہیں کرتے۔اکثر جا کر ظاہری صورتیں دیکھ کر واپس آ جاتے ہیں اور بعد میں آکر ان کو پتا چلتا ہے کہ وہ جو چیز ہم نے دیکھی تھی اس کے اندر تو یہ بات مخفی ہے اس کے پیچھے یہ تاریخ ہے، تو پہلے تاریخ ہو پھر آپ موقع پر جا ئیں تو ایک اور لطف ہے۔MTA میں دونوں چیزیں اکٹھی نظر آنی چاہئیں۔مناظر کے ساتھ اس کے پس منظر بھی اور تاریخ بھی اور معلوماتی خبریں جو سیاست سے بھی تعلق رکھتی ہوں۔ان کی کھیلیں ،ان کے بچوں کے مشاغل ، ان کے کھانے کے طریق ، پھل کون کون سے ہیں ، کیا کیا نعمتیں خدا نے عطا فرمائی ہیں ،ان کی کاشت کاری کے طریقے۔بے شمار معلومات ہیں جو فلمائی جاسکتی ہیں اور ان میں دلچپسی تو ہے، کوئی بد پہلو نہیں ہیں یعنی ایسا لطف ہے جس کے بعد کوئی سردر دی نہیں ہوتی بعد میں اور علم کے بڑھنے کا جو لطف ہے اگر کسی کو یہ عادت پڑ جائے تو یہ عادت ایسی ہے جو چھٹ نہیں سکتی ،سب سے بڑا نشہ یہی