خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 537
خطبات طاہر جلد 15 537 خطبہ جمعہ 12 جولائی 1996ء MTA کے ذریعہ لوگوں تک علم الأديان و علم الأبدان پہنچنے جائیں۔MTA کے لئے متنوع پروگراموں کی تیاری سے متعلق تفصیلی ہدایت ( خطبہ جمعہ فرمودہ 12 / جولائی 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کینیڈا اور امریکہ کے دورے کی توفیق ملی اور اگر چہ مصروفیات بہت زیادہ تھیں مگر حسب توفیق ان کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتا رہا اور اللہ تعالیٰ نے ہمت عطا فرمائی۔مگر کمزوریاں بھی رہ جاتی ہیں جو بشری کمزوریاں بھی ہیں اور بعض دفعہ اتفاقات کی کمزوریاں بھی ہوتی ہیں۔بعض انتظامات کے نقص ہیں جو بے اختیاری کے عالم میں ہوتے ہیں ، بعض بھول چوک کے نتیجے میں تو یہ تو ممکن نہیں کہ ایسے جلسوں میں جہاں ملک کے طول وعرض سے احباب خلوص کے ساتھ تشریف لائے ہوں ان کی تمام ضروریات کا پوری طرح خیال رکھا جا سکے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ جذباتی تکلیفیں بھی پہنچ جاتی ہیں اور ان کا علم بعد میں ہوتا ہے اس لئے ان کا ازالہ کرنا بھی ممکن نہیں رہتا۔مگر وہ جلسے جو گزرے ہیں ان کے بعد ایک اور جلسہ آنے والا ہے جو بہت قریب آرہا ہے اور اس کے پیش آثار جو پہلے ظاہر ہونے والے آثار ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس مسجد میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔انگلستان میں مسجد کے ارد گرد اور بازاروں میں بھی وہ چہرے دکھائی دیتے ہیں جو محض اللہ بڑے دور کے سفر کر کے اس جلسے میں شمولیت کے لئے تشریف لائے ہیں۔سب سے پہلے تو میں دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ان سب کو جو آ گئے اور ان سب کو بھی جو آنے والے ہیں اور ان سب کو بھی جو آنہیں سکے اپنی دعاؤں میں یادرکھیں اور ان انتظامات کے سلسلے میں جو بشری کمزوریاں رونما ہوں ان سے صرف نظر فرما ئیں اور جہاں تک ہو سکے عفو کا سلوک کریں اور بخشش کا