خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 495
خطبات طاہر جلد 15 495 خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی امارت کا دور سب سے اعلی تھا جو قیامت تک جاری رہے گا۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جون 1996ء بمقام بیت الرحمن واشنگٹن۔امریکہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ پھر فرمایا: (التوبہ: 128 تا 129) آج جماعت ہائے احمدیہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ (USA) کا تین (3) روزه اڑتالیسواں (48) جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے اور آج ہی جماعت احمد یہ گوئٹے مالا کا بھی تین (3) روزہ ساتواں (7) جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے پس اس موقع پر جبکہ خدا تعالیٰ نے ہمارے عالمی روابط قائم کر دئے ہیں میں دونوں جلسوں کے مبارک آغاز کا آج جمعہ کے دن اعلان کرتا ہوں۔جہاں تک آج کے خطبہ کے موضوع کا تعلق ہے یہ وہی موضوع ہے جو آج سے پہلے دو تین خطبوں میں جاری ہے۔جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ اس کثرت سے پھیلا رہا ہے اور اس تیزی سے نئی قو میں اور نئے ممالک کے بسنے والے جماعت احمدیہ میں داخل ہورہے ہیں کہ میرے نزدیک اب سب سے بڑا اہم مسئلہ ان کی تربیت کا ہے اور تربیت کے تعلق میں سب سے اہم مضمون اطاعت کا مضمون ہے کہ آنے