خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 41
خطبات طاہر جلد 15 41 خطبہ جمعہ 19 جنوری 1996ء خدا کی خاطر خدا کی عبادتوں کی توفیق مانگنے کیلئے سب سے عظیم مہینہ رمضان کا مہینہ ہے۔( خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا الله عَلى مَا هَدُ بكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لى وَلْيُؤْمِنُوا لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة: 187،186) فرمایا: یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ البقرہ کی 186 اور 187 آیات ہیں۔ان میں رمضان مبارک کا ذکر ہے اور اس کے مختلف فوائد اس رنگ میں بیان فرمائے گئے ہیں کہ پڑھنے والا بے ساختہ رمضان مبارک کی طرف کھنچتا چلا جاتا ہے۔آغاز ان آیات کا اس عنوان سے ہے شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کہ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس کے بارے میں قرآن اتارا گیا یا جس میں قرآن اتارا گیا۔اب جس میں قرآن اتارا گیا کا جو پہلا معنی عموماً کیا جاتا ہے اس سے چونکہ بعض دلوں میں سوال اٹھتے ہیں اس لئے بعض لوگوں نے دوسرے معنوں کو