خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 32 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 32

خطبات طاہر جلد 15 32 32 خطبہ جمعہ 12 /جنوری 1996ء نجات کے لئے کوشش شروع کر دیں عَزَّرُوهُ وَنَصَرُوہ وہ اس کو طاقت پہنچاتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں اس کی نصرت کرتے ہیں۔وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةَ اور اس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے یعنی کتاب۔پس بار ہا اس سلسلہ مضامین میں میں نے صلى الله جو آپ کو متوجہ کیا ہے کہ نور کی حیثیت سے حضرت اقدس محمد مصطفی امی اور کتاب میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا اس لئے کہ کتاب جو کچھ کہتی ہے اسے محمد نے اپنا لیا اور اس لئے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا نور اپنی ذات میں نور ہونے کے باوجود بنی نوع انسان پر ہدایت کے لئے نہیں چھکا جب تک کہ وہ کتاب نہ نازل ہو گئی جس میں نور تک پہنچانے کے لئے تمام تفاصیل موجود تھیں، ہر قسم کے احکامات موجود تھے۔یہ ہے مضمون جے نُورٌ عَلَی نُورٍ (النور: 36) کہا گیا ہے۔اس لئے نُورٌ عَلَى نُورٍ کہہ صلى الله کے محض خالی تصور میں ایک نشے کی حالت پیدا نہ کیا کریں کہ آہاہا! رسول اللہ ﷺ نُورٌ عَلَى نُورِ ہیں جب کہ کچھ بھی آپ کو پتا نہیں کہ مطلب کیا ہے۔صرف عظمت کے خیال سے اپنے دل کو مطمئن نہ کیا کریں سمجھنے کی کوشش کریں کہ عظمت ہے کیا، نُورٌ عَلَی نُورِ کہتے کس کو ہیں۔جب آپ سمجھیں گے تو آپ حیران ہو جائیں گے یہ دیکھ کر یا آپ کا دل بلیوں اچھلنے لگے گا یہ معلوم کر کے کہ یہ تو وہ نور ہے جس تک پہنچنے کے لئے میں بنایا گیا ہوں۔جو میری ہدایت کرے گا خود اپنے نور کی طرف۔سارا سفر کروا کے آخر کہاں پہنچا دے گا وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِى أُنْزِلَ مَعَةً اس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا گیا یعنی قرآن کریم أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔اب آپ یہاں ترتیب پر بھی غور فرمائیے فَالَّذِينَ آمَنُوابِ پہلے ایمان پھر اس کو طاقت پہنچانا۔ایمان لا کر خالی بیٹھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔جوایمان لاتا ہے کہتا ہے جی میں ایمان صلى الله لے آیا ہوں کافی ہو گیا۔صرف ایمان لا کر عمل کرنا بھی نہیں، ایمان لا کر محمد رسول اللہ ﷺ کے مقاصد کو تقویت پہنچانا یہ پہلی شرط رکھی ہے ایمان کے بعد وَ نَصَرُوہ اور ہر طرح سے اس کی مدد کرنا۔اس کے بعد فرمایا وَ اتَّبَعُوا التَّوْرَ الَّذِی پھر وہ نور کی پیروی کرتے ہیں۔مطلب یہ ہے کہ اتباع نور ممکن نہیں ہے کہ محض ایمان سے حاصل ہو جائے۔تم نور کی پیروی کرنے والے خدا کے حضور اس وقت لکھے جاؤ گے جب تم اپنی تمام تر طاقتیں جو کچھ تمہیں نصیب ہوئی ہیں محمد رسول اللہ اللہ کے رستے