خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 346 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 346

خطبات طاہر جلد 15 346 خطبہ جمعہ مورخہ 3 مئی 1996ء اس طرح بڑھائیں کہ کچھ ان کی دلچسپیاں بیچ میں شامل ہو جائیں۔کچھ تو ایسے سامان ہوں کہ جس کے نتیجے میں وہ دیکھیں تو پھر نظریں ٹکی رہ جائیں اور رفتہ رفتہ ان کے ذوق درست ہونے لگیں اور رفتہ رفتہ ان کو ہمارے پروگراموں سے محبت ہونے لگے۔اس سلسلے میں میں نے دنیا بھر کی جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ صرف تقریروں کے پروگرام ہمیں نہیں چاہئیں، دلچسپ پروگرام بنا کے بھیجیں۔مختلف ملکوں کی مختلف ایسی جو جغرافیائی یا نباتاتی یا تمدنی یا معد نیاتی یا زندگی سے تعلق رکھنے والی ایسی خصوصیات ہیں جن میں فی ذاتہ انسان کو دلچسپی ہوتی ہے ان کو اس طرح پیش کرنا کہ ایک انسان خواہ اس کو نیکی سے محبت ہو بھی یا نہ ہو وہ اس چیز کو دیکھے تو انسان کی عالمی توجہ کی دلچسپی ہوتی ہے ان باتوں میں، اس ذریعے سے وہ اس کے ساتھ وابستہ ہو جائے ، اس کے ساتھ اس کا دل لگ جائے ، یہ ہمارا فرض ہے۔بیچ بیچ میں جو خالص نیکی کے پروگرام آئیں گے ان سے بھی پھر ان کی محبت بڑھنی شروع ہو جائے گی کیونکہ ذوق پیدا ہو جائے گا۔پہلے ذوق کو درست کرنا پھر اس کو بڑھانا ، اس کی تربیت کرنا یہ بہت ہی وسیع کام ہے جو محض مشینوں سے نہیں ہوسکتا محض چوبیس (24) گھنٹے کے ٹیلی ویژن سے نہیں ہوسکتا اس کے لئے ذہن اور فدائی دماغوں کی ضرورت ہے۔وہ تجربے کریں اور ہر ملک میں با قاعدہ نگرانی میں ایسے پروگرام بنیں جو کثرت کے ساتھ اپنے ملک کے ایسے حالات کو نمایاں طور پر پیش کر سکیں جس میں غیروں کو دلچسپی ہو، صرف احمدیوں کو نہیں ، انسان کو بحیثیت انسان دلچسپی ہو۔اب افریقہ ہے، ہم سمجھتے ہیں افریقہ ایک اندھیری جگہ ہے حالانکہ افریقہ کے اندر بڑے نور ہیں۔بہت ہی خدا تعالیٰ کے فضل سے عظیم خوبیاں ہیں اس ملک میں رہنے والوں کی ، ان کے علاقوں کو خدا تعالیٰ نے بڑی بڑی نعمتوں سے نوازا ہے، ان کے حالات ، پھر ان کے سابقہ رسم و رواج کا بیان کرنا ، پھر کس طرح ان پر عیسائیت نے قبضے کئے ، کس طرح اللہ تعالیٰ نے احمدیت کو ان کو اس چنگل اور پھر شرک کے چنگل سے نجات دینے کی توفیق بخشی اور اس تعلق میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جو اعجاز ظاہر ہوتے رہے ہیں ان کا بیان ایک ایسا بیان ہے جو دہریہ کے لئے بھی بالآ خر دلچسپی کا موجب بن جاتا ہے۔کئی مجھے ایسے خط ملے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایک ایسا شخص جو بالکل دہر یہ اور بے تعلق تھا اس نے جماعت احمدیہ کے MTA کے پروگرام دیکھے تو محض اس وجہ سے اس کو دلچپسی پیدا ہوئی