خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 29
خطبات طاہر جلد 15 29 29 خطبہ جمعہ 12 /جنوری 1996ء ہیں اور بسا اوقات بعض رستوں میں انسان آزاد ہوتا ہے اور بعض رستوں میں قید ہوتا ہے اور بیک وقت یہ سلسلہ جاری ہے۔بعض سلامتی کے رستے ایک انسان اپنے مزاج کے مطابق آسانی سے طے کر رہا ہوتا ہے اور اسی وقت وہ دوسرے رستوں میں جکڑا ہوا بھی پایا جاتا ہے۔بظاہر ایک شخصیت ہے مگر اس کے مختلف قالب مختلف رستوں پر بیٹھے ہی چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔پس اس پہلو سے یہ جو Split Personality کا مضمون ہے جو گہری حکمت رکھتا ہے۔نفسیات کے ماہرین کہتے ہیں بعض لوگوں کی پرسنیلیٹی Split ہو جاتی ہے۔وہ بیک وقت اپنے آپ کو دو مختلف وجود سمجھ رہے ہوتے ہیں اور یہ وہ دیوانہ پن کی نشانی سمجھتے ہیں لیکن دیوانے کا کام نہیں بہت بڑے عارف کا بھی یہی کام ہے کہ اپنی Split Personality کو پہچانے اور دیکھے میں کہاں کہاں تقسیم ہو چکا ہوں۔اسی لئے جنت میں جو سات دروازوں کا حکم ہے کہ سات دروازوں سے انسان داخل ہو سکتا ہے یا جہنم کے مختلف دروازوں کا ذکر ہے تو اس میں یہی حکمت ہے۔یہ تو نہیں کہ ایک آدمی بٹ کر ، پھٹ کر ، سات چیتھڑے بن جائے گا۔ایک چیتھڑا ایک دروازے سے جا رہا ہوگا اور دوسرا چیتھڑا دوسرے دروازے سے جار ہا ہوگا۔اس کی جو روحانی طور پر Split Personality ہے وہ جب جنت میں داخل ہوگی تو وہ لطف اٹھائے گی اگر وہ سات دروازوں والی Personality ہے تو سات گنا لطف اس کو دوسروں سے زیادہ آرہے ہوں گے یا ایسے ایسے لطف آرہے ہوں گے جن میں بعض دوسرے شریک نہیں ہورہے ہوں گے۔پس ایک سات دروازوں والی جنت ہے اور بظاہر وہی جنت ہے جس میں سب داخل ہورہے ہیں مگر کوئی ایک دروازے سے داخل ہورہا ہے کوئی دو دروازوں سے داخل ہورہا ہے کوئی تین دروازوں سے داخل ہو رہا ہے لیکن اس کے مقابل پر ایک بڑا مکر وہ نظارہ ہے کہ جہنم میں بھی مختلف دروازے ہیں اور کوئی تمام دروازوں سے وہاں داخل ہو رہا ہے۔جہنم کی تمام تر بدبختیاں اٹھائے ہوئے ، ہر قسم کے طوق اپنی گردنوں میں ڈالے ہوئے جو جہنم میں بھی اس کی گردن پر اسی طرح پڑے رہیں گے۔یہ وہ باتیں ہیں جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر قرآن کی صورت میں نازل ہوئیں اور آپ نے اپنے نور سے ہم پر روشن فرمائیں اور اس کی تفصیل میں کوئی ایک ایسا پہلو بھی باقی نہیں چھوڑا جو سمجھانا ضروری ہو اور آپ نے نہ سمجھایا ہو۔اتنی باریکیوں میں اتر نے والا رسول ہے کہ تمام دنیا کے رسولوں کی تعلیمات کو اکٹھا کر کے دیکھ لیں آنحضرت ﷺ نے جس طرح تفصیلی روشنی