خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 328
خطبات طاہر جلد 15 328 خطبہ جمعہ 26 اپریل 1996ء ان کو مزید قربانیوں کی توفیق نہیں رہتی پھر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی بعض ایسے لوگ تھے جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بہت زچ ہوتے تھے۔ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ یہ لکھتے ہیں کہ ٹیکس کے بعد ٹیکس نکلتا چلا آ رہا ہے اور آج بھی ایسے ہیں کہ کیا تم نے ٹیکسوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ایک قربانی دوسری قربانی۔ابھی MTA بند نہیں ہوئی تھی تو مسجد لندن کی بات شروع کر دی اور پھر یہ مسجد برمنگھم آ گئی اور فلاں آگئی بوسنیا کا فنڈ آ گیا ایمنسٹی کی خاطر جو ہم نے بنائی ہے ہیومینیٹی فرسٹ Humanity First کیا کیا سلسلے شروع کر رکھے ہیں، اوپر سے انصار الله ، خدام الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ ، چندہ عام، وصیت، تحریک جدید، وقف جدید۔ایک آدمی نے مجھے واقعہ لکھا کیا دفتر کھل گئے ہیں بند کریں ان کو ، ایک کر دیں سب کچھ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اس طرح لوگ بعض دفعہ لکھ دیا کرتے تھے بڑا زچ ہو کے آپ فرماتے ہیں کیا کہہ رہے ہو۔یہ تو احسان ہیں اللہ تعالیٰ کے جو تم پر جاری ہوئے ہیں۔کون ہے اور قوم جس پر خدا نے ایسے احسان فرمائے ہوں کہ آئے دن ان کے لئے خدا کی محبت کی راہیں کھولی جا رہی ہوں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو صرف محبت کی راہیں دکھائی دیتی تھیں اور ہیں بھی محبت ہی کی راہیں۔اس طرح ان کو شناخت کریں گے تو دل دوڑے گا اگر جسم کو توفیق نہیں ملے گی اور واقعہ یہ ہے کہ جب محبت کی راہیں کھلتی ہیں تو جسم کو توفیق ملے نہ ملے دل دوڑتا اور اڑتا چلا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں۔جسمـى يـطـيـر اليك من شوق علا کہتے ہیں جسم ہیں مگر دل کی بات ہے اصل میں جسمـى يـطـيـر اليك من شوق علا ياليت كانت قوة الطيران آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 594) اے میرے محبوب آقا! میرا تو جسم ہر لحظہ تیری طرف پرواز میں ہے لیکن جسم نہیں ، دل ہے کیونکہ کہتے ہیں۔