خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 313

خطبات طاہر جلد 15 313 خطبہ جمعہ 26 اپریل 1996ء جب بھی خدا کے لئے خرچ کریں اپنے دل کو ٹولیں اور دیکھیں اس میں کتنی محبت پھوٹی ہے۔(خطبه جمعه فرموده 26 را پریل 1996 ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُنْفَقُوا مَّا رَزَقْنَهُمُ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِي يَوْمُ لا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خِلل پھر فرمایا: (ابراہیم : 32) آج چھبیس (26) اپریل ہے اور چند دن پہلے شیخ ناصر احمد صاحب سوئٹزر لینڈ والے جو ہمارے سلسلے کے پرانے مبلغ رہے ہیں اور ساری عمر خدمت دین میں انہوں نے صرف کی ہے ان کو بہت سی باتیں ایسی ہیں جو یا د رہتی ہیں اور وقت پر یاد دلاتے بھی رہتے ہیں چنانچہ ان کا خط آیا کہ وہ 26 اپریل کا دن طلوع ہونے والا ہے جو منحوس بھی تھا اور بہت مبارک بھی تھا اور واقعہ یہی ہے کہ اس دن کی اس سے بہتر تعریف نہیں ہو سکتی کہ ایک ایسا منحوس دن طلوع ہوا جو بہت ہی مبارک ثابت ہوا مگر بیک وقت بعضوں کے لئے منحوس اور بعضوں کے لئے مبارک۔آج جمعہ کا دن ہے اور چھبیس (26) اپریل کا وہ دن ہے جب 1984ء کو ضیاء الحق پاکستان کے فوجی ڈکٹیٹر نے ایک ظالمانہ آرڈینینس کے ذریعے جماعت احمدیہ کی آزادیاں چھینیں اور ان آزادیوں کی چوٹ آزادی ضمیر پر تھی۔اصل میں پیغام حق سنانے پر ضر میں لگائی گئی تھیں۔ہرممکن کوشش کی گئی تھی کہ جماعت احمدیہ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا اعلان