خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 283 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 283

خطبات طاہر جلد 15 283 خطبہ جمعہ مورخہ 12 اپریل 1996ء اصل مالک خدا ہے اگر اس کے دل میں ایک خلش سی ہے کہ میرا پھر کیا ہے میرے پاس تو کچھ بھی نہیں وہ خدا کی اطاعت میں بھی مخلص نہیں ہے۔وہ آزادی چاہتا ہے۔اس وجہ سے جب بہانہ ملتا ہے تو خدا کو تو ر نہیں کر سکتا مگر اس کے بنائے ہوئے کو رڈ کر دیتا ہے۔اس طرح اس کے نفس میں جو کمتری کا احساس تھا کہ اچھا سب کچھ اللہ ہی کے لئے ہے۔یہ بات وہی ہے جیسے جنگ احد میں ظاہر ہوئی آنحضرت ﷺ نے جو فیصلے فرمائے ان پر عمل ہوا اور اس کے بعد منافقین نے یہ باتیں شروع کر دیں کہ گویا کہ سارے فیصلے انہی کے ہاتھ میں ہیں ہمارے پاس کیا رہا ہمارے پاس امر میں سے کچھ بھی نہیں رہا تو دیکھیں ہے وہی شیطان پرانا ، امر کا مطالبہ کر رہا ہے، میرے ہاتھ میں امر ہونا چاہئے اور وہی قلت اور کثرت والی بات بھی پھر دوبارہ پیدا ہوتی ہے۔پہلے ہی وہ صحابہ جو آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھے یا وہ جمیعت جو آنحضور ﷺ کے ساتھ تھی تعداد میں تھوڑی تھی ، دشمن ان سے بہت زیادہ تعداد میں بڑا اور طاقت میں بھی زیادہ تھا لیکن منافقوں کا ٹولہ یہ کہہ کر الگ ہو گیا کہ اگر ہماری بات مانی ہی نہیں جانی ہمارے مشوروں پر عمل ہی نہیں ہونا تو ہمیں کیا ضرورت ہے آپ کے ساتھ رہنے کی، ہماری آپ کی جدائی اور وہ لوگ چھوڑ کر الگ ہو گئے اور دیکھیں کس شان سے دوبارہ خدا کا یہ کلام ظاہر ہوتا ہے۔كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كثِيرَةً تھوڑی تعداد نے بڑی کے چھکے چھڑا دیئے اور پھر جب خدا کے فرمان کی اطاعت میں کمزوری واقع ہوئی تو بھاگے ہوئے دوبارہ واپس آئے اور پھر غالب آنے لگے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی عزت رکھی اور انہیں بخش دیا اور پھر تھوڑوں کو بڑوں پر غلبہ عطا کر دیا۔اس ادلنے بدلنے نے، اس زیر و بم نے ثابت کر دیا کہ خدا کا کلام ہی سچا کلام ہے اور اس میں کسی اتفاق کا کوئی دخل نہیں۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے غلاموں کو اس طرح ایک نشے میں مبتلا کر دیا گیا تھا جیسے بعض دفعہ بعض لوگ جھوٹے دعاوی کے ذریعے بھی ایک قربانی کا نشہ پیدا کر دیا کرتے ہیں۔اس سے پہلے اسلامی تاریخ میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔حسن بن صباح کا واقعہ ہے۔اس نے بھی ایک مذہبی دیوانوں کی جماعت تیار کی تھی اس نے بھی یہ کوشش کی تھی کہ اس مذہبی دیوانگی کے برتے بڑی بڑی حکومتوں پر غالب آ جائے۔Assassins تیار کئے ان کو دھو کے دینے کے لئے کئی طریق اختیار کیئے گئے مگر کہاں گیا وہ۔اس کی جماعت ، وہ جو اس نے حکومت قائم کی تھی