خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 274
خطبات طاہر جلد 15 274 خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء پھر جو ابھی آپ کو کھوئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جماعت کے نو نہال آپ کو ضائع ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ان کی فکر کریں۔یہ نہ ہو کہ دوسروں کو زندہ کر رہے ہوں اور اپنے ہاں قبرستان بن رہے ہوں۔بہت ضروری ہے کہ ان کی فکر کریں اور پھر سب سے زیادہ اُمت محمدیہ کی فکر کریں جو کم سے کم نام کے ساتھ تو آنحضرت ﷺ سے وابستہ ہیں ان کی زندگی کی دعائیں مانگیں، ان کی زندگی کے لئے جو چارہ آپ کے بس میں ہو کریں اور پھر آخر پر اپنے اندر بھی نگاہ ڈالیں۔غور کریں کہ آپ کی ذات جو آپ کو روشن دکھائی دے رہی ہے اس میں کہیں اندھیرے تو نہیں لیٹے ہوئے۔تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ روشنیوں کے لباس میں اندھیرے لیٹے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بصیرت عطا فرمائے ،سمجھ اور غور کی طاقت بخشے ، ہمارے کان بھی سننے والے ہوں، ہماری آنکھیں بھی دیکھنے والی ہوں ، ہمارے دل بھی غور کرنے والے ہوں اور ہم حقیقت میں مردوں کو زندہ کرنے کا ذریعہ بن جائیں اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین