خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 235
خطبات طاہر جلد 15 235 خطبہ جمعہ 29 / مارچ 1996ء ایک مرکز پر جمع ہونا رحمت سے تعلق رکھتا ہے ممبران شوری کو نصائح ( خطبه جمعه فرموده 29 / مارچ 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: فَمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ ۚ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ۚ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلُ عَلَى اللهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ إنْ تَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ ه لَكُمْ ۚ وَاِنْ يَخْذُ لكُم فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِّنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (آل عمران: 161,160 ) پھر فرمایا: ان آیات کا تعلق اسلام کے نظام شوری سے ہے اور اس کی بنیادی صفات ان آیات میں بیان فرمائی گئی ہیں۔ذکر حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ سے شروع ہوتا ہے اور اس رحمت کے ذکر سے جو خدا تعالیٰ نے آپ پر بطور خاص فرمائی۔فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ تو مومنوں کے لئے نرم ہو گیا اس رحمت کی بناء پر جو تجھ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی تھی۔پس مجلس شوری کا آغاز اس رحمت سے فرمایا گیا یعنی نظام شوری کا آغاز اس رحمت سے فرمایا گیا ہے جو صلى الله خدا کی طرف سے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی اور مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقره:4) کے مضمون کے تابع آپ سے پھر وہ رحمت دوسرے بنی نوع انسان میں اس طرح جاری ہوئی کہ جو