خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 234 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 234

خطبات طاہر جلد 15 234 خطبہ جمعہ 22 / مارچ 1996ء امن برباد ہو جاتا ہے اور جھوٹے خدا کی عبادت یہاں تک پہنچائے گی اس کے سوا تمہیں کچھ نہیں پہنچا سکتی۔تو ایسا طبعی منطقی نتیجہ ہے کہ اس سے مفر ہی کوئی نہیں ہے۔جو چاہو کر لو، جتنی چاہو، دلیلیں تلاش کرو جو نتیجہ قرآن نے نکالا ہے کہ اندھیرے کی پیروی میں ٹھوکریں ہی ٹھوکریں ہیں اور ہلاکت ہی ہلاکت ہے، جتنا آگے بڑھو گے اتنے ہی زیادہ خوفناک نتائج منہ پھاڑے تمہارا انتظار کر رہے ہوں گے اور تم ان چیزوں کے غلام بن جاؤ گے جن کو اپنا غلام بنانے کے لئے ان کی پیروی شروع کی تھی۔پس اللہ تعالیٰ ان سب اندھیروں سے ہمیں بچائے اور اس کی مزید تفصیلات کی بھی ضرورت ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو اس مضمون کو روز مرہ کی انفرادی زندگی میں مزید چسپاں کر کے آپ کو دکھانے کی کوشش کروں گا کہ کن اندھیروں سے بچنا ہے تا کہ خدا کا نور حاصل کرنے کے لئے جگہ تو بنے۔جس دل کو اندھیروں نے گھیر رکھا ہو، وہاں کوئی جگہ نہ ہو خدا کے نور کے لئے وہاں خدا کا نور نہیں آئے گا کیونکہ وہ اندھیرے سے شکست نہیں کھاتا ، خدا کی غیرت اسے واپس کھینچ لیتی ہے۔پس یہ وہم ہے کہ خدا کا نور اندھیروں سے شکست کھا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی رفعت اور اس کی غیرت برداشت نہیں کرتی کہ جس دل میں اس کے نور کی طلب نہ رہے وہاں اپنے نور کو زبردستی ٹھونس دے۔وہ واپس بلاتا ہے اور پر دے ڈالتا رہتا ہے کہ تمہیں میں اس نور سے خوب بچاؤں گا جس نور سے تم خود بچنے کی کوشش کر رہے ہو، جس سے تم متنفر ہو چکے ہو۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس مضمون کو سمجھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور عملی زندگی میں جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔کیونکہ یہ حض علمی دلچسپی کی باتیں نہیں ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں ٹھوس حقائق ہیں جن کے سمجھنے کے نتیجے میں، جن پر عمل کرنے کے نتیجے میں ہماری زندگی بھی تبدیل ہو سکتی ہے اور ہمارے ماحول بھی سدھر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔آمین